تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 76
سمجھتے تھے۔اکثر وقت تلاوت قرآن عظیم میں گزارتے تھے۔خود بھی نمازوں کے پابند تھے اور اپنے رشتہ داروں کو بھی پابندئی صلوہ کی تاکید کیا کرتے تھے مومی اور صاحب رؤیا تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ مبارک کے حالات درد مند لہجے میں شنایا کرتے تھے۔المختصر ایک نیک سیرت سچے او مخلص احمدی بزرگ تھے۔اے سے اولادت شاه بیعت تامر ، وفات -۳- حضرت شیخ مشتاق حمید صاحب : ۲۴ ر طور ه ۳۳ را مطابق ۲۳ را گست ۶۱۹۳۹ حضرت شیخ مشتاق حسین صاحب کے قبول احمدیت کا مختصر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے دتی دروازہ لاہور کے باہر جماعت احمدیہ کی طرف سے دیواروں پر ایک پوسٹر لگا ہوا دیکھا جس میں دعویٰ حضرت مسیح موعود کا ذکر تھا پوسٹ پڑھتے ہی آپ کے دل میں حضور علیہ السلام کی محبت پیدا ہو گئی اور آپ نے بیعت کا خط لکھ دیا۔اس کے بعد سلسلہ کے ساتھ جوں جوں واقفیت بڑھتی گئی آپ ایمان و عرفان میں ترقی کرتے چلے گئے حتی کہ طاعون کی شدت کے زمانہ میں جبکہ عام موتا موتی لگ رہی تھی اور لوگوں پر خوف و ہر اس طاری تھا آپ دیوانہ وار مصروف تبلیغ رہتے تھے۔آپ کا قیام ان دنوں اندرون بھائی دروازہ لاہور محلہ پٹ رنگاں کے ایک چوبارے میں تھا نچلی منزل میں اور لوگ رہتے تھے جو سب لقمہ طاعون ہوئے جس پر لوگوں نے انہیں چوبارہ خالی کر کے کسی اور مکان میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا مگر آپ نے فرمایا کہ طاعون کے کپڑے احمدیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کشتی نوح سے پیش کر کے فرمایا کرتے تھے کہ اگر تم بھی طاعون سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو آؤ احمدیت قبول کر لو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں آپ کو سالانہ جلسہ قادیان میں شرکت کرنے کا بھی شرف حاصل ہوا۔۱۵ میئی شاہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے مسلمانوں کے مشہور روشن خیال سیاسی لیڈر مسٹر فضل حسین صاحب بیرسٹر کی ملاقات ہوئی جس کے دوران آپ بھی موجود تھے جو له الفضل ، اروفا ٢ احد ملخصا از مضمون مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری، ملاحظہ ہو الفضل در ظور ۳۲ اصل به سه مولوی صدرالدین صاحب فاضل (مجاہد ایران) اور مولوی عبد المنان صاحب شاہد مرتی اصلاح و ارشاد آپ ہی کے بیٹے ہیں ؟ سے لاہور تاریخ احمدیت صر موقفہ مولا ناشیخ عبد القادر صاحب نوسلم ، طبع اول فروری ماه کے مولف کتاب لا ہور تاریخ احمدیت اور اخبار الفضل (۱۲۳ ظهور ها) کے مطابق حضرت شیخ صاحب کا اس بیعت تسلہ رہی ہے ه الفضل ۲ ظهوره شه ملاحظہ ہو بدر ۲۴ مئی شله من و تاریخ احمدیت جلد سوم برج اول ماه + ر به بدر۲۴ هنگ و