تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 66
قادیان نے اپنی افتتاحی تقریر میں بعض مقتدر احمدی اکابر کے پیغامات اور دنیا بھر کے احمدی مشنوں کے مراسلات سُنائے۔ازاں بعد پاکستانی قافلم کے امیر شیخ بشیر احمد صاحب ایڈوکیٹ لاہور نے صدارتی تقریر میں بتایا کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے دیگر بابرکت ارشادات کے علاوہ مجھے یہ پیغام پہنچانے کے لئے فرمایا تھا کہ اپنے رب پر بھروسہ رکھو۔اس کی کامل اطاعت کرو۔اس پر کامل یقین اور اس کی کامل اطاعت کے ساتھ دنیا میں امن قائم ہو سکے گا۔“ مندرجہ ذیل مقررین نے اس جلسہ سے خطاب کیا: - مکرم عبدالحمید صاحب عاجز (ہستی باری تعالی ) -۲- حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی الكبير ( ذكر حبيب ) -۳- مکرم مولوی شریف احمد صاحب امتینی ( حضرت مسیح موعود کے کارنامے ) ۴ مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب قادیانی ( پیشگوئی مصلح موعود ) -۵- مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری ( صداقت مسیح موعود ) مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے مؤلف اصحاب احمد (جماعت احمدیہ کا سلوک غیر مسلموں سے ) ہے۔مکرم مولوی بشیر احمد صاحب مبلغ دہلی ( صداقت مسیح موعود از روئے ہندو سکھ مذہب ) -۸- مکرم مولوی محمد سلیم صاحب مبلغ کلکتہ ( اسلام اور کمیونزم۔قادیان سے ہماری ہجرت ) ۹ - مکرم مولوی عبد القادر صاحب دہلوی ( اسلام میں عورت کا درجہ ) ۱۰ مکرم مولوی برکات احمد صاحب را جیکی بی اے ( قادیان کی تاریخ ) مکرم گیانی مرزا واحد حسین صاحب (سکھ مسلم اتحاد ) ۱۲- حضرت حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری ( حکومت در عایا کے تعلقات اسلام کے نقطہ نظر سے ) ۱۳ مکرم مہاشہ محمد عمر صاحب (ہندو مسلم اتحاد) ۱۴ مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب یاد گیر ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ ) ۱۵- مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سابق رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ ۱۶ مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری مبلغ سیرالیون مؤخر الذکر مبلغین نے افریقہ میں تبلیغ اسلام کے موضوع پر اظہار خیال فرمایا۔