تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 39 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 39

۳۸ ہیں کہ تم نماز کیوں نہیں پڑھتے۔آخر اس سوال کا وہ کیا جواب دیں گے۔کیا وہ یہ جواب دیں گے کہ بھئی ہم کمزور ہیں گنہگار ہیں۔اس جواب کے لئے بڑی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ یکس نے تمہارے بڑے بڑے آدمیوں کو دیکھا ہوا ہے وہ بھی نمازیں نہیں پڑھتے گویا وہ اپنا الزام دوسرش پر لگا دیں گے تا ان کا وہ عیب چھپ سجاوے۔یہ بات ان سے اگر کوئی کمزور ایمان شخص سن لے گا تو وہ دوسری جگہ پر بجائے گا اور کہے گا کہ میں نے ایک معتبر شخص سے سُنا ہے کہ فلاں فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا وہ معتبر شخص کون ہو گا وہ معتبر شخص وہی منافق ہوگا جس نے اپنا عیب چھپانے کے لئے اپنا الزام دوسروں پر لگا دیا یا مثلا چندہ ہے ایک شخص چندہ نہیں دیتا لوگ اس سے پوچھتے ہیں کہ بھٹی تم چندہ کیوں نہیں دیتے۔وہ اپنے عیب کو چھپانے کے لئے کہہ دیتا ہے کہ بھٹی چندہ کیا دیں مرکز میں بیٹھے لوگ چندے کھا رہے ہیں۔یہ تو کوئی شخص نہیں کہ سکتا کہ میں بے ایمان ہوں، کمزور ہوں اس لئے چندہ نہیں دیتا بجائے اس کے کہ وہ کہے بھٹی میں بے ایمان ہوں ، کمزور ہوں وہ کہہ دیتا ہے مرکز میں بڑے بڑے لوگ چندے کھا رہے ہیں اس لئے میں چندہ نہیں دیتا۔اس طرح وہ اپنی عزت کو بچانا چاہتا ہے۔غرض بد عمل لوگ اپنے عیب اور کمزوری کو چھپانے کے لئے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لئے ہمیشہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔ان لوگوں کی بڑی پہچان یہ ہے کہ پہلے معترض کا اپنا عمل دیکھا جائے کہ وہ چندہ دیتا ہے یا دیانتداری میں خود شہو ر ہے یا وہ خود تو کسی سے دھوکہ نہیں کرتا۔اگر وہ خود چندہ دیتا ہے، وہ خود دیانتداری میں مشہور ہے تب تو ہم یہ شبہ کر سکتے ہیں کہ شاید اس کی بات سچی ہو یا شاید اس نے کسی غلط فہمی کی بناء پر کوئی بات کہہ دی ہو لیکن جس کی دیانت خودمشتبہ ہے وہ خود چندہ نہیں دیتا اور پھر وہ دوسروں پر اعتراض کرتا ہے وہ منافق ہے پس ہر وہ شخص جو دوسروں پر خیانت اور بد دیانتی کا الزام لگائے پہلے اسے دیکھو کہ آیا وہ خود دیانتدار ہے خود چندوں میں چست ہے۔اگر وہ خود ایماندار ہو تب تو میشک اس کی بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے لیکن پھر بھی یہ ضروری نہیں کہ اس کی بات فی الواقع بچی ہو۔ہوسکتا ہے کہ وہ جو کچھ کہ رہا ہے محض غلط فہمی کی بناء پر ہو۔دوسری وجہ منافقت کی یہ ہوتی ہے کہ نئی نسل کی تربیت اچھی نہیں ہوتی پہلے لوگ تو سوچ سمجھ کر ایمان لاتے ہیں لیکن نئی نسل تو سوچ سمجھ کر ایمان نہیں لائی ہوتی وہ تو پیدائشی احمدی ہوتے ہیں اس لئے بڑی تربیت کی وجہ سے وہ جلد منافقت کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔جو