تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 401 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 401

۳۹۵ هو الن خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اصر برادران جماعت احمدیہ ہندوستان! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اس کے خاص تصرف کے ماتحت ہندوستان کی جماعتیں اب پاکستان اور ہندوستان کے نام سے دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہیں۔اور نہ صرف یہ کہ سیاسی طور پر تقسیم ہو چکی ہیں بلکہ بین المکتی اختلافات کی وجہ سے آپس میں میل جول بھی بہت ہی محدود رہ گیا ہے جسکی وجہ سے ہندوستان کی جماعتیں پاکستان میں شائع شدہ لٹریچر سے خواہ وہ موقت الشیوع ہویا مستقل ہو بہت حد تک محروم رہ گئی ہیں۔ان حالات میں یہ ضروری تھا کہ قادیان سے ایسے لٹریچر شائع کرنے کی تدبیر کی جاتی جو کہ آسانی کے ساتھ ہندوستانی جماعتوں تک پہنچ سکتا۔چنانچہ اس بات کے مد نظر یکیں نے صدر انجمن احمدیہ قادیان کو بار بار ہدایت کی کہ وہ کم سے کم ایک ہفتہ واری اخبار قادیان سے جاری کرنا شروع کریں تاکہ قادیان اور ہندوستان کی دوسری جماعتوں میں اتصال واتحاد پیدا ہو۔مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ بدر کے نام سے ایسے اخبارت جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ عنقریب شائع ہونیوالا ہے۔یہ مضمون میں اسی اخبار کے لئے بھیجوا رہا ہوں۔سب سے پہلے تو یکی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس اخبار کو بہتر سے بہتر کام کرنے کی توفیق بخشے، اور اس اخبار کو پھلانے والوں کو ظاہری اور باطنی علوم عطا کرے جن سے وہ قوم اور ملک کی صحیح راہنمائی کر سکیں اور جماعت احمدیہ کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس اخبار کو خرید کر اخبار کی اشاعت کو وسیع سے وسیع کرتے چلے جائیں اور ملک کے ہر گوشہ میں اسے پھیلا دیں یہاں تک کہ یہ اخبار روزانہ ہو جائے اور وسیع الاشاعت ہو جائے۔اس اخبار کا نام بد ر رکھا گیا ہے اور یہ نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پسندیدہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رویا اور کشوف شائع کرنے میں ایک زمانہ میں اس اخبار کو خاص اہمیت حاصل ہو گئی تھی کیونکہ مفتی محمد صادق صاحب ہی اس کے ایڈیٹر تھے اور مفتی محمد صادق قنا ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کے پرائیویٹ سیکرٹری کا کام کرتے تھے اس لئے انہیں اللہ کے چار سے جلد حاصل کرنے کا موقع دوسروں سے زیادہ مل جاتا تھار یکی امید کرتا ہوں کہ اب ان