تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 249 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 249

۲۴۴۴ روفات ۲۳ تبلیغ ۱۳۹۵ مطابق ۲۳ فروری -- : - ڈاکٹر عبد الله صاحب آن نیروبی - نشر ) 111900 مشرقی افریقہ کے اولین صحابہ میں سے تھے۔آپ کا نام الحکم ار اپریل 19ئر میں شائع شدہ ہے آپ ضلع گجرات کے رہنے والے تھے اور ایک لمبے عرصہ سے نیروبی (مشرقی افریقہ میں مقیم تھے بلکہ نیروبی کے ابتدائی آباد کاروں میں سے تھے اور اسی بناء پر احمدیہ مسجد نیروبی کی ملحقہ ذیلی سڑک کا نام نیروبی میونسپلٹی نے احمدی روڈ رکھا تھا۔حضرت ڈاکٹر رحمت علی صاحب مرحوم دبیرا در حضرت حافظ روشن علی صاحب) یوگنڈا ریلوے کی تعمیر کے سلسلہ میں ابتدائی بھرتی میں جب مشرقی افریقہ گئے تھے ان کی تبلیغ کے طفیل جہاں اور کئی نیک روحوں کو احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی وہاں مرحوم کو بھی احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔نیروبی کی عالی شان احمد یہ سجد کی تعمیر و چندہ جمع کرنے اور دیگر متعلقہ کاموں میں آپ نے آغاز کار ہی سے نمایاں حصہ لیا۔علاوہ ازیں احمدیہ مسجد نبورا کی نہایت خوبصورت عمارت کے چندہ کی فراہمی میں بھی آپ نے بڑی محنت و کاوش سے کام کیا۔اپنی موٹر کار پر اس بڑھا پہلے میں جوانوں کی طرح مختلف دیہات و قصبات میں اور دوستوں کے پاس جاتے رہے اور تحریک کر کے چندہ وصول کرنے میں مدد دیتے رہے۔ڈاکٹر صاحب ہمیشہ اپنے عزیزوں کو یہ تلقین کرتے کہ شہری زندگی کی وجہ سے اور بعض اوقات مجبوریوں کی وجہ سے بھی لوگ مہمانوں کی خدمت کما حقہ نہیں کر سکتے تمہار اگر ہمیشہ مہمانوں کے لئے کھلا رہے اور مہمانوں کی خدمت سے کبھی تمہیں گریز نہیں کرنا چاہیے۔کانفرنسوں اور دیگر مواقع پر آپ مہمانوں کو حتی المقدور اپنے عزیزوں کے گھروں میں لے جاتے۔باوجود بڑھا پے اور بیماری کے خود ترش پر لیٹ جاتے اور مہمانوں کو چارپائی اور بہتر دیدیتے مبلی سلسلہ سے بالخصوص محبت و پیار کا سلوک کرتے اور ان کی ہدات سے خود بھی خوش ہوتے اور اپنے بچوں بچیوں کو اُن کی مہمان نوازی کی تلقین کرتے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود سے آپ کو بے انتہاء محبت تھی کسی کو حضور یا خاندان کے مقدس افراد اور منہ نے مسیح موعود علیہ اسلام کی اولاد طیبہ کے متعلق کچھ کہتے گئے تو نہایت سختی سے اس کا مقابلہ کرتے اور اس کا بہترین جواب پیش کرتے اور ہمیشہ جماعت اور اپنے عزیزوں کو فتنہ پروازوں کی شرارتوں کے متعلق اصل حالات بتا کر آگاہ کر دیتے۔