تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 197 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 197

۱۹۲ مجھے خط لکھ دیتا ہے اور اس کی نقل مولوی محمد علی صاحب کو بھیج دیتا ہے اور کبھی مولوی محمد علی صاحب کو خط لکھتا ہے اور اس کی نقل مجھے بھیج دیتا ہے۔ایک دن وہ میرے پاس آیا اور کہا کیا آپ میرے خطوط پڑھتے ہیں میں نے کہا ہاں۔اس نے کہا اچھا آپ میرے خطوط پڑھتے ہیں۔یکس نے کہا جب کوئی شخص کہتا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے یوں کہا تو میں اس کے خطوط کیوں نہ پڑھوں۔وہ حق پر ہو یانہ ہو لیکن میرا فرض ہے کہ وہ چیز جسے وہ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے ضرور پڑھوں۔وہ مولوی محمد علی صاحب کے پاس گیا اور انہیں کہنے لگا آپ بڑے تنگ دل واقع ہوئے ہیں لیکن آپ کا مرید تھا لیکن آپ میرے خطوط نہیں پڑھتے اور جبر کا ایک مرید نہیں تھا وہ کہتا ہے کہ یکی تمہارے خطوط پڑھتا ہوں۔غرض میں نے دنیا کے ہر مذہب کا لٹریچر پڑھا ہے۔میں نے مفتیوں کا لٹریچر پڑھا ہے میں نے شیعوں کا لٹریچر پڑھا ہے۔میں نے خارجیوں کا لٹریچر پڑھا ہے ہندوؤں ، زرتشیوں اور عیسائیوں کا لٹریچر کیں نے پڑھا ہے۔مجھے جب خوداتعالیٰ کہے گا بتاؤ تمہیں کس طرح پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام سنتے ہیں تومیں کہونگا یں نے ہر مذہب کی کتب کا مطالعہ کیا ہے اور ان سے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود علی الصلاة والسلام نے جو کچھ کہا ہے وہ ٹھیک ہے لیکن جس نے دوسرے مذاہب کا لٹریچر نہیں پڑھا وہ خدا تعالیٰ کو کیا جواب دے گا۔خدا تعالیٰ کہے گا مان لیاشتی مذہب سینچا ہے لیکن جب تم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شائع کردہ لٹریچر نہیں پڑھا تمہیں یہ کس طرح پتہ لگا کہ وہ اپنے دعوئی میں پہنچتے نہیں۔ظاہر ہے کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا۔رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم جب وعظ فرماتے تو ابو جہل اور اس کے ساتھی شور مچا دیتے تھے اور آپ کی بات نہیں سنتے تھے۔اب خواہ وہ اپنے خیال میں پیچھے بھی ہوں پھر بھی وہ خدا تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے جب انہوں نے رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی بات کوٹنا ہی نہیں اور اس پر غور نہیں کیا۔پس یکی جھوٹا سہی ، احمدیت جھوٹی سی لیکن خدا تعالے کے سامنے تم کیا جواب دو گے۔اگر تم نے احمدیت کا لٹریچر پڑھا ہوتا اور پھر تم سے حضرت سیح موعود علیہ الصلاة و السلام کے ماننے میں غلطی ہو جاتی تو مکہ سکتے تھے خدا یا اہم نے ان کے عقائد کو بغور پڑھا تو تھا لیکن ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیاکہ یہ جھوٹے ہیں تو خدا تعالی کہے گا اچھا تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے اور یہ قابل معافی ہے لیکن ایک شخص اگر یہ کہے کہ میرے پاس ایک شخص آیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں لیکن میں نے اسے پرے دھکیل دیا اور کہا تم جھوٹ بولتے ہو تو خدا تعالیٰ کہے گا تم نے میری