تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 135 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 135

جمعدار صوبیدار صاحب بات بارہ بجے تک خوب اس لیکچر پر بحث کرتے رہے سوائے ایک دو کے جو مخالف تھے باقی بہت مزاج تھے۔نماز الگ پڑھنے کے دلائل ہر طرح سے نہایت مسکت تھے۔مجھے لیکچر سے نہایت ہی کو حانی خوشی حاصل ہوئی ہے ۴۔مسٹر غلام احمد منشی (سومین آفیسر اصل وطن ہونا ) :- یہ لیکچر شنکر میں ان لوگوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا جو محض دشمنی کی وجہ سے جماعت احمدیہ کی مخالفت کرتے اور گالیاں بکتے ہیں لیکچر نہایت عمدہ تھا اور میں نے بہت پسند کیا۔۵ - مسٹر محمد صادق صاحب پر انچہ دسویلین آفیسر - اصل وطن میانی ضلع شاہ پور ) :- لیکچر بہت عمدہ تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلمانوں میں آپ کی جماعت کی تنظیم بہترین ہے۔۔مسٹر نصیر الدین حیدر (سومین آفیسر اصل وطن یوپی ) :- و مضمون بہت اچھا تھا حضور کے علم کی وسعت اور قابلیت میں ذرا بھر کلام نہیں لے یکم تبوک حیدر آبادمیں اسلام اور کمیونزم کے موضوع لیکچر نیک استار شد کو حضرت مصلح موعود ی نے حیدر آباد کے تھیو سافیکل ہال میں اسلام اور کمیونزم کے موضوع پر ایک حقیقت افروز لیکچر دیا جو قریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔صدر جلسہ مکرم محمد حافظ صاحب بار ایٹ لاء رٹائرڈ ہے۔ڈی۔ایم و ڈپٹی کلکٹر تھے حضور نے اسلام اور کمیونزم کے اختلاف پرتفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہوئے مندرجہ ذیل نکات بیان فرمائے۔اول :- اسلام کی بنیاد ایک ایسے خدا کی ذات پر ہے جو زندہ اور فعال ہے لیکن کمیونزم کے بانی اپنی کتب میں واضح طور پر کہتے ہیں دنیا کا کوئی خدا نہیں بلکہ وہ خدا تعالیٰ سے تمسخر کرتے ہیں اور اس کی ذات پر ایمان لانے والوں کو بیوقوف قرار دیتے ہیں۔ابتدائی ایام میں روس میں ایسے تماشے بھی دکھئے جاتے تھے جن میں خدا تعالیٰ کو ایک مجرم کی حیثیت میں پیش کیا جاتا تھا اور پھر اس مجسمہ کو پھانسی کے تختہ پر لٹکایا جاتا تھا ایسی صورت میں ایک مسلم کہلانے والے کا کمیونزم کے ساتھ جوڑ ہی کیا ہوسکتا ہے ؟ دوم : کمیونزم مذہب کا مخالف ہے اور اس کا سارا سسٹم ایسا ہے جو مذہب کو تباہ کرنے والا له ما خودانہ ریکارڈ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ۳ر طور ۱۳۹۵