تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 133 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 133

۱۳۲ -- لفظوں میں یوں کہو کہ ملک کی حفاظت کریں لیکن پھر ایک ایسا زمانہ آیا کہ رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مسلمانوں کی توجہ ہٹ گئی اور اس کے نتیجہ میں انہیں دنیوی شکست بھی پہنچی، دشمن غالب آ گیا اور چھا گیا۔اب اس زمانہ کے مامور کا پروگرام یہ ہے کہ تلاوت آیات اور تعلیم کتاب و حکمت اور تزکیہ پھر سے کرے اور اسلام کی ترقی کے لئے پھر سے سکیم بنائے سواس نے تلاوت آیات اور تعلیم کتاب اور تعلیم حکمت کی اور اس کی جماعت ایسا کہ رہی ہے۔حضور نے فرمایا :۔قومیں ہمیشہ آئیڈیریٹ سے ترقی کرتی ہیں حضرت مرزا صاحب نے مسلمانوں کے سامنے آئیڈیے رکھ دیئے ہیں جن سے مسلمانوں کے لئے ترقی کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، مثلاً حضرت مرزا صاحب نے مندرجہ ذیل عظیم الشان اصول پیش کئے ہیں جن کو مان کر مسلمان دشمن کے روحانی حملہ سے بچے جاتا ہے اور دشمن اس کے آگے آگے بھاگتا ہے:۔1 - قرآن کریم کا کوئی حصہ منسوخ نہیں۔- قرآن کریم اپنے اند رشاندار ترتیب رکھتا ہے۔الہام الہی کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے۔۴۔مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی اور اتباع میں اعلی سے اعلیٰ درجے حاصل کر سکتا ہے۔نبی معصوم ہوتے ہیں خصوصا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بالکل معصوم تھے اور آپ پر دشمن کے ہرقسم کے اعتراضات باطل ہیں۔4 - مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔مسیح علیہ السلام کی طرف خدائی صفات منسوب کرنا غلطی ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے مجرات ہر گز نہیں دکھائے جاتے جو صفات الہیہ کے خلاف ہوں۔ان تمام پہلوؤں پر حضور نے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا اس زبانہ کے حالات کے لحاظ سے حضرت مرزا صاحب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلمان اپنی اپنی جگہ اپنے بچاؤ کی تو بے شک کوشش کریں لیکن چونکہ اس وقت ان کے خلاف مذہبی بننگ نہیں کی جاتی اس لئے شیر ادیان سے اس وقت تبلیغی جنگ کی جائے گی اور تبلیغ سے ہی اسلام کو سب دنیا میں پھیلایا جائے گا۔پس اس وقت مسلمان اگر دنیا پر IDEAS