تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 108 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 108

- گذشتہ سال (۱۳۲۶ / ۱۹۲ء) میں جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی پہلی یک روزہ سالانہ یہ کا نفرنس منعقد ہوئی تھی۔اس سال تئیس برگ میں ۱۷، ۱۸ تبوک ه۱۳۲۸ (ستمبر ۱۹۴۴) کو دوسری ام کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اس کا نفرنس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ حضرت امیر المومنین المصلح الموعود نے ایک خاص پیغام اس کے لئے ارسال فرمایا جس میں حضور نے میرے پیارے دوستو اور روحانی بچوں کے پر محبت خطاب کے بعد جماعت امریکہ کو فرمایا :- " مجھ سے خلیل احمد صاحب ناصر مبلغ انچارج امریکہ نے اس بات کی خواہش کی کہ میں آپ کو آپکی دوسری سالانہ کانفرنس کے موقع پر ایک پیغام بھیجوں " آج سے ۲۹ سال پہلے میکس نے مفتی محمد صادق صاحب کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابیوں میں سے ہیں ، آپ کے ملک میں اسلام کی تبلیغ کے لئے بھیجا تھا تا کہ وہ آپ کے سامنے ذرات عالی اور ہدایت کے راستہ کو پیش کریں۔اس وقت شاید ان کی باتوں کو ایک بوڑھے مجذوب کی بڑ سمجھا گیا مگر آخر اسی آواز کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے وہ لوگ پیدا کئے جو امریکہ میں سچائی اور صداقت کے علمبردار ہوئے ؟ آگے پھیل کر حضور نے رقم فرمایا :- احمدیت خدائے ذوالجلال کا پیغام ہے یہ کسی انسان کا کام نہیں۔پس آپ ہمیشہ اس بات کی کوشش کریں کہ آپ کو اسلام اور احمدیت کا زیادہ سے زیادہ علم حاصل ہوتا کہ آپ کے اعمال خدا تعالے کی رضا کو حاصل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ نے قرآن مجید کے ذریعہ ایک مکمل شریعیت آپ کو دی اور اس پر عمل کرنا آپ کے ہی فائدہ کے لئے ہے “ حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ آپ اس عظیم الشان موقع کو جو کہ آپ کو خدا تعالیٰ کا پیغام شروع میں ماننے کی وجہ سے حاصل ہوا ہے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی خدمت میں لگا دیں۔اگر کسی میں کوئی کمزوریاں ہوں تو ان کی نقل نہ کریں بلکہ آپ بخدا تعالیٰ کے کلام کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں" آخر میں حضور نے دعا کی کہ خدا تعالیٰ آپ کی اور ان مبلغین کی جو آپ کے ملک میں نہیں اور آپ کے ملک کی مدد فرمائے اور آپکی کوششوں کے نتیجہ میں آپ کا ملک اسلام کے لئے ایک قلعہ ثابت ہو اور اللہ تعالی کی برکتیں اور رحمتیں