تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 107 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 107

1۔4 اور اتنے میں دار التبلیغ کی تعمیر کے ریزہ ولیوشن بھی پاس ہوئے۔اس کے علاوہ اخبارہ ٹروتھ جاری کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد مسلمانان نائیجیریا کے حقوق کی حفاظت ہو گا۔سے ۲۔ر جماعت احمدیہ انگلستان کا پہلا سالانہ جلسہ ۲۹ ، ۳۰ ماه انحاء ه۱۳۲۸ مطابق ۲۹ ۳۰ اکتوبر ۱۹۴۷ء کو منعقد ہوا۔جلسہ کا پہلا دن آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے لئے مخصوص تھا۔جس میں مختلف مذاہب کے درج ذیل نمائندوں نے دربار رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا :- پروفیسر پر فرسٹ صدر شعبہ مذہب و فلسفه گریگری پیرسن کالج - مسٹر ڈسمنڈ مشہور برطانوی مصنف۔۳ سوامی اویکا نندن صدر لنڈن ویدانتا سوسائٹی۔آلدر من ایڈیٹر ساؤتھ ویسٹ ہیرلڈ۔چینی ڈاکٹر چی پی ایچے ڈی۔-4۔مسٹر ٹونیک ایڈیٹر ایسٹرن ورلڈ۔اسی روز نماز مغرب و عشاء کے بعد بشیر احمد صاحب آرچر ڈمبلغ سکاٹ لینڈ نے مناظر قادیان کی فلم ہو کھائی۔دوسرے دن مسٹر بلال نسل کی صدارت میں صبح گیارہ بجے سے لے کر نماز ظہر تک جلسہ ہوا جس میں سب سے پہلے چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کی تحریک پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے حضور جماعت احمدیہ انگلستان کی طرف سے اظہار عقیدت و محبت کا متفقہ ریزولیوشن پاس کیا گیا جس کے بعد انگریز نو مسلموں میں سے مسٹر فرید احمد کلین ، مسٹر جمال الدین ڈائر ، مسٹر بشارت احمد گریک، مسٹرعبدالکریم ہر بیٹ اور سٹر بشیر احمد آرچرڈ نے میں نے اسلام کیوں قبول کیا کے موضوع پر تقریریں کیں۔ان تقریروں کے معاً بعد یورپ کے مبلغین نے میرے مشن کے کام" کے عنوان پر خطاب فرمایا۔آخر میں میر عبدالسلام صاحب نے بائبل کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حقانیت ثابت کی۔آخری اجلاس میں جو بعد نماز ظہر وعصر مشروع ہو کر سات بجے شام تک تمہاری رہا جماعت انگلستان کے تبلیغی اور تربیتی نظام کو وسیع کرنے کے لئے آٹھ اہم قرار دادیں پاس کی گئیں یہ له روزنامه الفضل ١٠ - تبوك ٣٣٨ ها روزنامه الفضل ۲۵ فتح ه ملا ، ص۱