تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 47 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 47

يخرجُ هَتُهُ وَعَتُهُ دَوحَة إسمعيل ( تذکره صفحه ۵۳۹) یعنی خداتعالی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غم اور فکر اور دعاؤں کی وجہ سے ایک اسماعیلی درخت پیدا کرے گا۔وہ دوستہ اسمعیل سکے ہی ہوں اور اس سے بھی ہجرت کی خبر نکلتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کو بتایا گیا تھا کہ خدا تعالے تیری اولاد میں سے ایک ایسا شخص پیدا کرے گا جو ایک بے آب و گیاہ وادی میں آبادی کے سامان پیدا کریگا۔پہلے تو ہم اس کی قیاسی تشریح کرتے تھے لیکن اب خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ عملی طور پر اس کی تشریح کر دی اور مجھے اسماعیل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جاتے ہوئے حضور کی تقدیمہ نے جناب پاؤں کے نیچے سے میرے پانی بہا دیا یعنی جہاں میرا پاؤں پڑا خدا تعالیٰ نے وہاں پانی بہا دیا۔“ اس حیرت انگیز پیشگوئی کے بعد ربوہ کی بے آب و گیاہ زمین میں ایک نمایاں تغیر محسوس کیا بھانے لگا۔چنانچہ جہاں کھاری پانی کے مزہ اور رنگت میں تبدیلی ہونے لگی وہاں ریلوے لائن کے دونوں طرف میٹھا پانی دستیاب ہو گیا۔حتیٰ کہ الہام خداوندی کے ظاہری الفاظ کے عین مطابق حصر مصلح موجود کے اپنے قطعہ زمین سے گویا میٹھے پانی کا چشمہ بھاری ہو گیا جس پر ربوہ کا پہلا ٹیوب ویں نصب ہوا۔اور پھر آہستہ آہستہ پانی کی وہ بہتات ہوئی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعاؤں کے طفیل ہر طرف سچ سمجھ پانی بہہ نکلا۔ربوہ میں غلطی صد را نمین احمدیہ حضرت مصلح موعود نے ار امضاء / اکتوبر میش کو ربوہ میں مشترکہ طور پر کام چلانے کے لئے عارضی طور پر صدر انجین احمدیہ تحریک جدید کا قیام اور تحریک جدید کے ممبروں پر مشتمل ایک خلتی انجمن قائم فرمائی جس کا صدر چودھری عبدالسلام صاحب اختر کو اور سکرٹری مولوی عبدالرحمن صاحب انور کو مقرر فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ روزانہ اجلاس ہوا کرے اور روزانہ اس کے فیصلہ جات کی تعمیل ہوا کرے نیز سب کام مشورہ سے ہوں اور ان کی روزانہ رپورٹ حضور کی خدمت میں بھیجوائی جائے۔له الفضل ۱۸ ظهور/ اگست مش صفحه ۹۵ ۱۳۲۸ ۱۹۴۹ A