تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 33
با وجود صبح سورج نکلتے ہی کام شروع کرتے رہے ہیں اور شام اس وقت تک کام کرتے رہے ہیں جب تک نظر کام کر سکتی تھی۔کھانا بھی وہاں ہی کھاتے جہاں کام کرتے تھے خیموں میں دو پیر کو بالکل نہ آتے تھے۔انہوں نے شدید محنت کر کے نصف کام کل تک کر لیا ہے۔ان کے ساتھ مزدور بھی تھک کر چور ہو جاتے ہیں “ جناب محمد مختاکہ صاحب نہایت سرگرمی سے مصروف عمل تھے کہ قصور سے عبد القادر صاحب اودر سیر محکمہ کنٹور سروے کے لئے ربوہ میں پہنچ گئے۔ان کے پاس ان کا اپنا موٹر سائیکل بھی تھا اور ضروری آلات بھی جناب محمد مختار صاحب کی طرح عبد القادر صاحب نے 9 روز تک نہایت عرق ریزی سے اس قومی فرض کی بجا آوری کی اور آخر اپنے دوسرے رفتار کار سیف اللہ صاحب او در سیر دلا کیوم اور سردار بشیر احمد صاحب مونگ رسول کے تعاون سے امضاد / اکتوبر پر پیش کی درمیانی شب کو گیس کی روشنی میں ایک بجے کے قریب کنٹور سروے مکمل کر لیا۔یہ کام ہو چکا ت تعمیر کیٹی کے سکوری ملک محمد خورشید صاحب نے Layout شروع کر دیا جو ۳۰ اخا / اکتوبر لاش کو بخیر و خوبی کے اختتام پذیر ہوا جس کے بعد جناب قاضی محمد رفیق صاحب کنسلٹنگ آرکیٹکٹر نے Layout کا خاکہ کھینچنے اور ربوہ کامستقل نقشہ بنانے کا اہم اور نازک کام اپنے ہاتھ میں لیا۔اور سر دار بشیر احمد صاحب تے ومونگ رسول) اور چودھری عبد اللطیعت صاحب اور میر واقعیت زندگی اور ایک اور دوست کے تعاون سے ماہ نبوت / نومبر پدرش کے پہلے ہفتہ تک آبادی ربوہ کا نقشہ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔جس کی کاپیاں چودھری عبدالرحیم صاحب سیٹ ٹرانسمین لاہور نے کروائیں اور ان پر چودھری عبدالطیف صاحب او در سیر نے رنگ بھرے۔بعد ازاں جھنگ میں رجسٹری کئے گئے۔یہ نقشہ جلد ہی صوبائی ٹاؤن پلینر کو بغرض منظوری بھیجوا دیا گیا۔اس عہدہ پر اُن دنوں پارسی حبیب جے۔اے سوم بھی نامی متعین تھے۔جنہوں نے محض روپوں کے لالچ میں بے شمار حیلوں بہانوں سے نقشہ کی منظوری کا معاملہ کئی ماہ تک کھٹائی میں ڈال دیا۔اور۔کنٹور سروے فن انجنیری میں زمین کے ایسے جائزہ کو کہتے ہیں جو سطح سمندر سے اونچائی کی لائنیں ظاہر کرے؟ کے سڑکوں اور پلاٹوں کے لئے تجویز : سے آپ امرتسر کی مشہور قاضی فیملی کے چشم و چراغ ہیں۔ربوہ کی اکثر ابتدائی اور مرکزی عمارتوں کے نقشے آپ ہی نے تیار کئے ہیں :