تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 247 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 247

۲۳۷ موجود ہوتی تھی۔کیا قادیان سے ہجرت کی پیشگوئی کی خبر بھی پہلے سے موجود تھی۔سو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں قادیان سے ہجرت کی پیشگوئی بھی پوری تفصیل کے ساتھ پہلے سے موجود ہے۔اس کے بعد حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پچند الہامات اور اپنی متعدد رویا پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جس میں قادیان سے ہجرت اور حضور کے ذریعہ جماعت کی حفاظت اور نئے مرکز میں جماعت کو اکٹھا کرنے کی خبر دی گئی تھی حضور نے بتایا کہ کس طرح نہایت حیرت انگیز رنگ میں یہ تمام امور پورے ہو چکے ہیں۔آخر میں حضور نے فرمایا۔دیکھو جو کچھ مندا نے فرمایا تھا وہ پورا کر دیا یہ خدا کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ اُس نے وعدے کے مطابق اس عظیم الشان ابتلاء میں مجھے جماعت کی حفاظت کرنے اور اسے پھر اکٹھا کرنے کی توفیق دی تمہیں چاہیے کہ اپنے رب کا شکر ادا کرو اور سچے مسلمان بنو۔اور اپنے خدا کے فضل کی تلاش میں لگے رہو۔یاد رکھو تم وہ قوم ہو جو آج اسلام کی ترقی کے لئے بمنزلہ بیج کے ہو تم وہ درخت ہو جس کے نیچے دنیا نے پناہ لینی ہے۔تم وہ آواز ہو جس کے ذریعہ محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اپنا پیغام دنیا کو سنائیں گئے تم وہ اولاد ہو جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فخر کریں گے اور اپنے مفدا کے حضور کہیں گے کہ اے میرے رت جب میری قوم نے قرآن پھینک دیا تھا اور تیرے نشانات کی قدر کرنے سے منہ موڑ لیا تھا تو یہی وہ چھوٹی سی جماعت تھی جس نے اسلام کے جھنڈے کو تھامے رکھا۔اسے مارا گیا، اسے بدنام کیا گیا ، اسے گھروں سے بے گھر کیا گیا اور اسے مصیبت کی ہچکیوں میں پیسا " گیا مگر اس نے تیرے نام کو اونچا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔میں آسمان کو اور زمین کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ خدا نے جو کچھ کہا تھا وہ پورا ہوا۔وہ پہنچتے وعدوں والا خدا ہے جو آج بھی اپنی بستی کے زندہ نشان ظاہر کرتا ہے۔دنیا کی اندھی آنکھیں دیکھیں یا نہ دیکھیں اور بہرے کان منیں یا نہ منہیں لیکن یہ امرائل ہے کہ خدا کا دین پھیل کر رہے گا۔کمیونزم خواہ کتنی ہی تقات پکڑ جائے مگر وہ میرے ہاتھ سے شکست کھا کر رہے گا۔اس لئے نہیں کہ میرے ہاتھ میں کوئی