تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 131 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 131

۱۲۵ مجاہد امریکہ مرزا متورا حجر صاحب کا وصال حضرت شہزادہ عبدالمجید صاحب، حضرت مولوی عبیدالله صاحب، مولوی رفیق احمد صاحب اور مولوی محمد دین صاحب قبل ازیں میدان تبلیغ میں جام موت نوش کر کے درجہ شہادت حاصل کر چکے تھے۔اس سال مِنْهُمْ مَنْ قضى نحبه کے اس پاک گروہ میں مجاہد امریکہ مرزا منور احمد صاحب بھی شامل ہو گئے۔اور اپنی زندگی کی قربانی اور اپنے عمل سے سلسلہ کی سچائی نمایاں کر دی اور ہمیشہ کے لئے مشعل راہ بن گئے۔اللہ تعالیٰ ان سب کی تو بتوں پر اپنے فضلوں کی بارشیں نازل فرمائے۔آمین۔مرزا منور احمد صاحب مرحوم ماه ظهور اگست ۳۳۹ رش کے آخر میں امریکہ تشریف لے گئے تھے شکاگو میں کوئی ایک نہینہ قیام کے بعد آپ پٹس برگ کے حلقہ میں متعین کئے گئے۔ابتداء میں یہ حلقہ امریکہ کے مشرقی ساحل پر بالٹی مور سے لے کر ڈیٹن تک پھیلا ہوا تھا جس میں کلیولینڈ اور مینگس ٹاؤن بھی شامل تھے ان سب احمدی جماعتوں کے دلوں میں آپ نے اپنی خوش خلقی ، سادگی اور محبت کی بناء پر ایک خاص مقام پیدا کر لیا تھا۔دو سال کے مختصر سے عرصہ کے اندر اندر آپ نے اپنی شب و روز والہانہ جد و جہد سے پلٹس برگ کے احمدیوں میں زبر دست حرکت پیدا کر دی اور یہ حلقہ امریکہ مشن میں ایک ممتاز حیثیت اختیار کر گیا حتی کہ شکاگو کی مقامی جماعت نے بھی آپ کو اپنے یہاں تقریر کی دعوت دی کہ ان میں وہ روح پیدا کریں جو انہوں نے پٹس برگ کی جماعت میں پیدا کر دی ہے۔مرزا منور احمد صاحب نہایت وجیہہ صورت ، بلند قامت اور اعلیٰ درجہ کے صحتمند نوجوان تھے۔مگر آپ کی دیوانہ وار کوششیں صحت پر تشویش ناک حد تک اثر انداز ہو ئیں اور آپ ٹیومر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے جس کا اپریشن ۱۴ تبوک استمبر ہر مہیش کو ایک مقامی ہسپتال میں کیا گیا۔چونکہ جسم پہلے ہی نڈھال ہو چکا تھا اور ٹیومر کا زہر انتڑیوں میں پوری طرح سرایت کر چکا تھا اس لئے اپریشن کے بعد کمزوری انتہا تک پہنچ گئی اور دوسرے ہی روز دین مصطفے کے اس انتھک بہادر اور جانباز سپاہی کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔اناللہ و انا الیہ راجعون۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مرحوم کی وفات پر اپنے ایک مفصل مضمون میں آپ کی نسبت تحریر فرمایا کہ عزیز مرزا منور احمد مرحوم کو میں بچپن سے جانتا تھا۔اس لئے بھی کہ وہ ہمارے قریبی