تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 129 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 129

۱۲۳ مہش کو حضرت مصلح موعود کی خدمت میں پیش کی۔حضور ایدہ اللہ نصرہ العزیز کی منظوری سے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے مجالس مقدام الاحمدیہ اور نوجوانوں کی تنظیم کے لئے مجالس خدام الاحمدیہ کی مجلس شوری مورخہ ۳ ار احسان ۳۳ رمیش کو رکھی تھی اور جس جگہ ابھی تک باقاعدہ مجلس قائم نہیں ہوئی تھی وہاں کے پریذیڈنٹ صاحبان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ایک مستعد نوجوان نمائندہ بھجوائیں۔اس تجویزہ کے ماتحت تمام مجالس اور تمام جماعتوں کو خطوط کے ذریعہ اطلاع دی گئی پھر اس کے بعد یاد دہانی کرائی گئی۔کل مورخہ ۱۳ ر احسان کو پروگرام کے مطابق یہ شور کی منعقد ہوئی۔جس میں شامل ہونے والے نمائندگان کی تعداد ایک سو نوے تھی۔اس میں مرکزی عہدیدالہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے نمائندہ سے بھی شامل ہیں۔سب سے پہلے صبح سات بجے نمائندگان کو فوجی پریڈ دکھائی گئی۔اس دوران میں ہوائی حملہ کرنے، اس سے محفوظ رہنے ، دستوں کی آپس میں جھڑپ وغیرہ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔آٹھ بجے کوٹھی رتن باغ کے ہال میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس شوری کی کارروائی شروع ہوئی۔تلاوت کے بعد خدام نے اپنا عہد دہرایا اور اس کے ساتھ ہی صدر محترم نے قادیان کی واپسی کے حصول کے لئے حضور کا تجویز فرمودہ شہد جو گذشتہ مشاعات پر حضور نے نمائندگان سے لیا تھا ، دہرایا۔یہ مہ تجلیس خدام الاحمدیہ مرکز یہ تنے بڑے سائز پر پہلے سے چھپوا کر رکھا تھا جو اس وقت نمائندگان میں تقسیم کیا گیا۔اس کے بعد صدر محترم نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس شوری کے انعقاد کی غرض بیان فرمائی اور فرقان فوج کے اجراء کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ ایک ہزار نوجوان ہم نے ۲۱ سیون تک نہیا کرنا ہے۔چنانچہ صدر محترم نے ضلع دار نمائندگان سے والنٹیٹرز بھیجنے کے وعدے لئے۔مکرمی ملک عبد الرحمن صاحب خادم پلیڈ ر گزارت نے بھی اس کی ضرورت کو تفصیل سے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علایت لام کے الہامات سے سات معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کو جہاد کرنا پڑے گا بلکہ بعض الہامات میں تو جہاد کے الفاظ موجود ہیں۔