تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 65 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 65

۲۵ ہیں۔پھر وہ دن ساری اُمت مسلمہ کے لئے بڑی خوشی کا دن ہو گا بعض اس کو پہچانیں گے اور خوش ہوں گے بعض نہیں پہچانیں گے یہ ان کی بدقسمتی ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دن ساری ام سلمہ کے لئے خوشی کا دن ہوگا اے مراجعت حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ تعالی طلیطلہ کی یادگار مسجدوں کو دیکھنے اور دعا کرنے کے بعد شام کو واپس میڈرڈ پہنچے اور اپنی نیم شبی دعاؤں اور اشکبار اور پرنم آنکھوں سے آسمان پر مسلمین کی ایک بنیادی اینٹ رکھنے کے بعد یکم مایہ احسان جون ما کو میڈرڈ سے بذریعہ ہوائی جہاز لندن تشریف لے گئے اور یہ مبارک سفر بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔حضرت امیر المومنین کے انٹرویو کی اشاعت اگر حضرت امیرالمومنین خلیفتہ ایسی الشالات ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ سپین نہایت مختصر تھا میڈرڈ کے مشہور اخبار میں تاہم ہسپانوی پریس میں حضور انور کی آم کا خوب چرچا ہوا۔چنانچہ میڈرڈ کے ایک کثیر الاشاعت اخبار پو اکیلو (PUEBLO) نے اپنی ۲ جون شاعر کی اشاعت میں حضور کا ایک مفصل انٹرویو شائع کیا جس کا ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے :- اسلام کے ایک شہزادے کا میڈرڈ میں ورود مسعود مجھے اپنی زندگی بھر میں ایک زندہ مجسمہ کے اتنا قریب ہونے کا موقعہ نہیں ملا جتنا آج حضرت امام جماعت احمدیہ سے مل کر نصیب ہوا۔حضرت اقدس کا نورانی چہرہ دیکھ کر یکں ورطۂ حیرت میں پڑ گیا۔میں جو میڈر ڈیں دنیوی مشاغل اور لہو و لعب میں مصروف زندگی دیکھنے کا عادی ہوں مجھے حضرت امام جماعت احمدیہ کے ساتھ جو دس ملین جماعت کے روحانی مقتدار ہیں ان سے بات کرنے کے لئے کافی ذہنی تیاری کی ضرورت پیش آئی ہوٹل ہلٹن کے جس کمرے میں حضور تشریف رکھتے ہیں خوشبو سے معطر تھا۔کمرے کے اندر داخل ہوتے ہی حضور اقدس کی دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی نظر نے مجھے پر جو اثر کیا میں اس کی کیفیت الفاظ میں بیان کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔جماعت احمدیہ جو دنیائے اسلام کا ایک جدید فرقہ اور زبردست منظم تبلیغی اور فقال ه الفضل ۱۵ و فار جولائی ۱۳۴۹ 4