تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 415
۴۱۳ مٹی کے تیل کا کوٹہ فوراً منظور کروایا جائے۔۔فلہ پانچ چھ ہزار من فوراً سال کی ضرورتوں کے لئے خرید لیا جائے اس کے لئے انجمن رقم فوراً منظور کر دے۔سوا سو من ہمارے لئے خرید لیا جائے میں قیمیت دوں گا۔بھینسیں دو میرے لئے خرید کر احمد نگر میں رکھ دی جائیں اور سلسلہ کے لئے بھی تا فوراً دُودھ کی کمی نہ ہو۔۔پانی کا انتظام ہو جائے تو فوراً چاروں طرف درخت لگانے کا پروگرام بنایا جائے بطور باڑ کے۔۔تحقیق کی جائے کہ کسی کسی قسم کے پھل دار درخت یا دوسرے درخت اس علاقہ میں لگ سکتے ہیں۔۔سب سے پہلے مسجد کی بنیاد رکھی جائے مگر فیصلہ کیا جائے کہ کس ترتیب سے باقی مکانات بنانے چاہئیں۔۹ - شہر بنانے کے لئے فوراً کچھ آبادی کی ضرورت ہے غور کیا جائے کہ فوراً یہ آبادی کس طرح کی جائے ؟ بجلی پیدا کرنے کے لئے انجن کی خط و کتابت کی بجائے۔-11 نقشہ آئندہ قصبہ کا جو میاں عبدالرشید صاحب نے تیار کیا تھا میں نے میاں بشیر احمد صاحب کو بھیجوایا تھا اب اس کے ٹکڑے الگ الگ حصوں کے بڑے سکیل پر بنوا لینے چاہئیں تا تمام تفصیلات پر غور ہو سکے۔۱۲ - زمین کی قیمت داخل ہونے اور قبضہ لینے کے ساتھ ہی یہ اعلان کر دیا جائے (مگر اس سے پہلے ہر گز کوئی اعلان نہ ہو) (الف) چھ ماہ کے اندر اندر جو لوگ قادیان کے سابق احمدی باشندے یا ایسے غیر احمدی باشند تھے جو ہم سے تعلق رکھتے تھے اور خواہ مخواہ ہماری مخالفت نہ کرتے تھے مکان بنانے کا ارادہ کریں گے ان کو دش مرلہ زمین مکان بنانے کے لئے مفت دی جائے گی درخواستیں فوراً آنی شروع ہو جاتی چاہئیں مگر یہ شرط ہو گی کہ آبادی کی شرائط کی پابندی کا وعدہ کریں۔۲۔چھ ماہ کے اندر مکان بنانا شروع کر دیں اور مکان شروع ہونے سے تین ماہ کے اندر مکان مکمل کر لیں۔۳۔نقشہ مقررہ کی پیروی کریں۔۴۔کوئی دُکان کی عمارت پرائیویٹ نہ ہوگی وکان کی عمارتیں گھلی طور پر سلسلہ کی ملکیت ہوں گی اور کرایہ پر دی جائیں گی کیسی کو گھر پر تجارت کرنے یا مکان کے کسی حصہ کو دکان کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔