تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 413
۴۱۰ فصل چهارم حضرت مصلح موعود کے مقدس ہاتھوں اشاعت اسلام کے نئے مرکز توحید ربوہ کا روح پرور افتتاح مرکز پاکستان کی مجوزہ اراضی کا جماعت احمدیہ کی طرف سے مرکز پاکستان کے لئے تحصیل چنیوٹ کے چک ڈھگیاں کی ۳۴۔ایکڑ اراضی کے حصول کا واقعہ کھیلی جلد میں تاریخی پس منتظر گزر چکا ہے حال کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہی سنی بھی سرزمین ہے جہاں سے اموی بادشاہ ولید بن عبدالملک کے نامور عرب جو نیل حضرت محمد بن قاسم نے سندھ اور عمانی کی فتح کے بعد اپنے لشکر جرارسمیت دریائے چناب کو عبور کیا اور کشمیر کی طرف پیش قدمی کی تھی اس موقع پر عرب فوج اور چنیوٹ کے ہندو راجہ کی خون ریز جنگ ہوئی اور چنیوٹ کو فتح کرتے ہوئے تقریباً سو مجاہدوں نے نارم شهادت نوش کیا چنانچہ آج تک اس سرزمین میں شہیدوں کا قبرستان موجود ہے۔ڈاکٹر عبدالحمید خان ایم ہے پی ایچ۔ڈی۔رائل پاکستان نیوی اپنی کتاب محمد بن قاسم پاکستان میں" کے صفحہ ۲۱ ، ۲۲ پر لکھتے ہیں۔و فوج کا کشمیر بجانے کا راستہ ملتان سے تلبیہ پھر شور کوٹ جو ضلع جھنگ میں آباد ہے پھر کوٹ کمالیہ کی طرف تھا جو ضلع لائلپور کا ایک شہور قصبہ ہے۔اس کے بعد مشہور جگہ جو عرب فوج کے راستہ میں پڑی وہ چندو ہے جو ہر عرب نقشہ میں درج ہے جو میرے خیال میں چنیوٹ کا مشہور شہر ہے یہ ضلع جھنگ کی ایک تحصیل ہے اس کی وجہ یہ ہے چند رود ہر عرب نقشہ میں دریائے سندھ رود کے بائیں کنارے پر درج ہے اور سندھ رود دریائے چناب کا دوسرا نام ہے۔چند رو دیا چنیوٹ دریائے چناب کے کنارے ایک بہت ہی قدیم شہر ہے اور میں وقت عرب فوج نے اس شہر پر حملہ کیا تو ایک ہندو راجہ یہاں حکمران تھا۔تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سکندری عظم