تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 23 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 23

۲۳ ہل کلیسا کے غلط نظریات کی تردید فرانس اور دوسرے مغربی ممال میں اہل کلیسا کے تعقیب نے اسلام کی خوبصورت اور حسین و دلکش تصویر کو ایسے مکروہ کے لئے تبلیغی ٹیچروں کا سلسلہ بھیانک اور گھناؤنے رنگ میں پیش کیا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔عوام ہی نہیں اچھے پڑھے لکھے اونچے طبقہ کے لوگ بھی اسلام کے بارے میں انتہائی غلط اور بے بنیا و نظریات رکھتے اور ان کی فخریہ اشاعت کرتے ہیں۔ان دنوں چونکہ افریقہ کے بعض مسلمان ممالک فرانس کے مقبوضات میں شامل تھے اس لئے فرانسیسی عام طور پر اسلام کو بھی سخت حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے اور ان کے نزدیک اسلام معاذ اللہ صرف زن اور زوپرستوں اور جبر و تشدد کا مذہب سمجھا جاتا تھا۔ملک صاحب چونکہ اپنے مفید لیکچروں کی وجہ سے پیرس کے علمی حلقوں میں کسی حد تک متعارف ہو چکے تھے اس لئے اب آپ اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے اعتراضات کی بر سر عام اور پالک میں انار کرنے کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے پیرس کا ایک معروف ہال کرایہ پر لے کر ٹیچروں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا جو قسط اول کے طور پر مندرجہ ذیل آٹھے عنوانات پرمشتمل تھا یہ حقیقی اسلام (۲) عیسائیت اور دیگر مذاہب (۳) اسلام میں عورت کی حیثیت (۳) اسلام اور تعدد ازدواج (۵) اسلام اور جنگیں (۶) اسلام اور غلامی (4) اسلام اور صوفی ازم (۸) اسلام کے پانچ ارکان۔ان لیکچروں کا پوسٹروں اور پریس ریڈیو سے بھی اعلان کیا جاتا تھا اور لوگ ہر سکھر میں پہلے سے زیادہ ذوق و شوق سے شامل ہوتے اور فائدہ اُٹھاتے تھے۔لہ مغربی ممالک میں لوگ اس درجہ مصروف رہتے ہیں کہ ان کے لئے روز مرہ فرانسیسی لٹریچر کی تیاری کے پروگرام میں سے لیکچروں یا پرائیویٹ ملاقاتوں کے لئے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ان حالات میں تلیغی میدان کو وسعت دینے کے لئے لٹریچر کی افادیت بہت بڑھ جاتی ہے ملک عطاء الرحمن صاحب نے فرانسیسی زبان میں کچھ دسترس حاصل کر نی تو انہیں جلد سے جلد فرانسیسی لٹریچر تیار کرنے کی شکر دامنگیر ہوئی۔چنانچہ انہوں نے پہلے تو پر یس کا نفرنس کے موقعہ پر پلٹ KIPYA + ه الفضل ۲۷ امان / مارچ ۱۹۴۹ء