تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 361
۳۵۸ وری یا اور آمین نہایت ہی لطیف انداز میں اسلامی عبادت نماز کو دیگر مذاہب کی عبادتوں، پر افضل او برتر ثابت کیا۔فرمایا۔مذہب اسلام تمام اقوام عالم کے لئے ہے اسی طرح اس کی عبادت نماز بھی۔اس لئے نماز میں تمام حرکات ایسی رکھی گئی ہیں جو کسی نہ کسی قوم میں تعظیم کی علامت ہیں۔مثلاً بعض اقوام میں مجھکنا بعض میں سیدھے کھڑے ہونا، بعض میں ہاتھ باندھنا، لبعض میں سجدہ کو تعظیم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس لئے ہر قوم کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز میں تمام تعظیمی حرکات کو اکٹھا کر دیا گیا تا کہ ہر قوم کے افراد کو یہ عبادت بجالانے میں آسانی رہے؟ سے الفضل کے نامہ نگار خصوصی کا بیان ہے علمائے کوئٹہ کی مخالفت اور سعید الغطرت ا جون ۱۹۴۷ء کو حضور کوئٹہ میں لوگوں کا احمدیت کی طرف رجوع دارد ہوئے۔دن گزرتے گئے لیکن کوئٹہ کی ) پبلک میں احمدیت کے متعلق کوئی حرکت نہ تھی حضور نے یہاں دو تقاریر پاکستان کے مستقبل کے متعلق کیں۔گو پبلک نے انہیں بے حد پسند کیا لیکن بعض اخباروں نے اس اچھے اثر کو جو پلک نے قبول کیا تھا زائل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا اثر اتنا نہ ہوا تھا کہ پبلک میں ایک تہلکہ مچ جاتا حضور نے ایک خطبہ جمعہ میں اس کا اظہار فرمایا کہ خدا تعالیٰ کسی حکمت کے ماتحت مجھے یہاں لے آیا ہے۔شاید اس لئے کہ بلوچستان کا چھوٹا صوبہ ہے اور اس میں احمدیت جلدی پھیل جائے۔اور دوستوں کو فریضہ تبلیغ کی طرف متوجہ فرمایا۔ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے مقدس مصلح موعود خلیفہ ایسی الشافع کی بات کو پورا کرنے کے آثار ظاہر کرنے شروع فرما دئیے۔مولویوں نے ایک اشتہار لکھا فتنہ قادیان سے بچو " اس کا عنوان تھا۔اس میں انہوں نے کفر کا فتویٰ لگایا اور شہر کے مختلف مقامات پر انہیں چسپاں کیا۔پبلک جگہوں پر مولویوں نے تقاریر کیں اور پبلک کو غلط پراپیگنڈا کر کے جماعت احمدیہ کے خلاف بھڑ کا یا۔وہ سمجھتے تھے کہ پبلک کو مشتعل کر کے جماعت احمدیہ کو کوئٹہ سے ختم کر دیں گے لیکن انہیں یہ امر بھول گیا کہ انبیاء کی جماعتیں ترقی ہی ایسی مخالف فضا میں پاتی ہیں۔مخالفتیں اعلیٰ کھاد کا کام کرتی ہیں اور جماعت کی مضبوطی کا باعث بنتی ہیں۔مولویوں نے خطبہ جمعہ بھی احمدیت کی مخالفت کرنے کے لئے وقف کر دیا اور گالیاں له الفضل ۱۳ ظهور/ اگست ۱۳۲ حت کالم !؟ ۶۱۹۴۸