تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 347 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 347

۳۴۴ پنجاب کے اخبارات میں سے انقلاب نے حسب ذیل الفاظ میں اس پنجاب پولیس میں خبر تقریر کا مخص دیا۔نفاذ شریعت پر زور نہ دو اچھے مسلمان بنو مرزا محمود کی تقریر کوئٹہ سٹار ۱۷ جون - کوئٹہ میں ایک جلسہ میں جس میں ایرانی قونصل ایم کاظمی، نواب محمد علی خان جو گازئی ممبر پاکستان دستور ساز اسمبلی اور بلوچستان کے ریونیو کمشنر مسٹر ہے۔آر۔خان بھی موجود تھے احمدیہ فرقہ کے لیڈر مرزا بشیر الدین محمود احمد نے پاکستان کے مسلمانوں کو پاکستان میں فوری طور پر شریعت کے نفاذ کے لئے تحریک نہ کرنے کی ہدایت کی۔مرزا بشیر الدین نے کہا کہ اگر وہ اس کے بجائے اچھے مسلمان بننے کی کوشش کریں تو بہتر ہوگا اور ہمارے مذہب کا مقصد پورا ہوگا کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اگر کشمیر غیر دوستانہ ہاتھوں میں پڑ گیا تو پاکستان کے خود مختار آزادانہ وجود کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا۔آخر میں اُنہوں نے بلوچستان کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصیبت نے دو کشمیری بھائیوں کے سلسلہ میں اپنا فرض ادا کریں کشمیر کی مدد کرنے کا مطلب خود اپنی مدد کرنا ہے اور وہ ایسا کر کے آنے والی نسلوں کو غلامانہ زندگی کی لعنت سے بچائیں گے ہے ا حضرت سید نا المصلح الموعود نے یہاں دوسرا پبلک پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر اور لیکچرم رو نار جولائی کو شہر کے ٹاؤن ہال میں دیا ایمان افروز تقه جس کے پہلے حصہ میں حضور نے نہایت وضاحت سے بتایا کہ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جیسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے۔اور آخری حصہ میں مسلمانوں کو تلقین فرمائی کہ اُن کا فرض ہے کہ وہ اپنی قومی اور انفرادی زندگی میں صرف اسلام کو اپنا دستور العمل بنائیں چنانچہ حضور نے سلسلہ تقریر شروع کرتے ہوئے فرمایا سب سے پہلے ے انقلاب (لاہور) ۱۹ جون شاه جنگ