تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 10 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 10

بھی تھا کہ اسلام کی آواز بہر کیف پیرس کے مختلف حلقوں تک پہنچائی جائے اس لئے انتہائی کوشش کی گئی کہ تبلیغ حق کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے چنانچہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت هما جزادہ مرزا شریف احمد صاحب نے اخبار نویسوں سے حضرت حافظ روشن علی صاحب ، چوھدری محمد شریف صاحب اور مولوی عبد الرحمن صاحب مصری نے مشرقی مصنفین اور مشرقی ممالک کے سفراء سے اور حضرت خان ذو الفقار علی خان صاحب اور چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے انگریزی اور مغربی بیرونی سے ملاقاتیں کیں۔خود حضرت مصلح موعود نے قیام پیرس کے دوران مسٹر گوسٹن ڈیورنڈ (نمائندہ ہورس ایجنسی ) پرنس آف ویلیز کی ایک رجمنٹ کے کپتان لارڈ کر یو برٹ منسٹر پیرس اور ایڈیٹرز کی جرنل کو شرف ملاقات بخشا وزیر اعظم فرانس موسیلوین کارے ( M۔POINCARE سے بھی ملاقات کا پروگرام تھا مگر انہیں فوری طور پر پیرس سے باہر صدر فرانس کے پاس جانا پڑا اس لئے یہ پروگرام ملتوی کر نا پڑا جس پر ان کی طرف سے معذرت کا خط بھی آیا۔حکومت فرانس ان دنوں ایک عالی شان اور خوش نما مسجد تعمیر کرا رہی تھی حضور معہ خدام ۲۹ اکتوبر ئر کو بوقت ڈھائی بجے اس شاندار مسجد میں تشریف لے گئے مسجد میں متعدد فرانسیسی اخبارات کے نامہ نگار اور سینما والے اور آرٹسٹ بھی موجود تھے۔دروازہ پر ناظم مسجد نے بہت سے موقر مسلمانوں کے ساتھ حضور کا استقبال کیا اور زیر تیم مسجد کے تمام حصے دکھائے مسجد مراکش طرز پریمیر ہو رہی تھی۔مراکش کے مسلمان کا ریگر اور فرانسیسی معمار بھی کام کر رہے تھے مگر صناع زیادہ تر مغربی تھے۔مسجد کے محراب میں حضور نے کھڑے ہو کہ اپنی جماعت کے ساتھ ایک لمبی دعا کی بلکہ آپ سب سے پہلے شخص تھے جس نے یہاں دعا کی اور فرمایا :- میں نے تو یہی دعا کی ہے کہ یا اللہ مسجد ہم کو ملے اور ہم اس کو تیرے دین کی اشاعت کا ذریعہ بنانے کی توفیق پائیں " سے استید تا اصلح الموعود نے فرانسیسی قوم کے کیریکٹر کا قریبی مطالعہ کرتے فرانس میں تبلیغی مشکلات ہوئے خاص طور پر یہ انا گیاکہ فرانسیسیوں میں قومی تعقیب انتہار کو پہنچا ہوا ہے۔چنانچہ حضور نے ہم ماہ احسان / جون ۳۳۵ میش کو فرمایا :- ۶۱۹۴۲ له الفضل ۱۸ دسمبر م صدا