تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 209 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 209

٢٠٩ اخبار آگے چل کر لکھتا ہے کہ اس جماعت کے امام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے میشن کو زیادہ کامیابی پروٹسٹنٹ لوگوں کے علاقوں میں حاصل ہوئی ہے۔۔۔۔اخبار لکھتا ہے کہ ایسا کبھی نہیں دیکھا یا سنا گیا ہو گا کہ کوئی اس جماعت کا فرد کبھی عیسائی ہوا ہو حالانکہ ہزاروں لاکھوں عیسائی اس جماعت میں داخل ہو چکے ہیں۔اس جماعت نے یورپ کے ممالک میں درجنوں شاندار مسجدیں اور مدرسے اور ہسپتال قائم کر دئیے ہوئے ہیں۔اخبار آخر میں رقمطراز ہے کہ اس جماعت کا خیال ہے کہ حضرت شیخ نہ صلیب پر مرے اور نہ ہی بعد میں زندہ اُٹھائے گئے بلکہ انہیں فلسطین سے ہجرت کرنی پڑی اور بعد میں وہ پھر کشمیر میں دفن ہوئے۔موجودہ امام صاحب کے دادا نے دعوی کیا تھا کہ وہ مسیح موعود ہیں ہے ہالینڈ میں جماعت احمدیہ کی اسلامی خدا عیسائی پریس کی اندرونی شہادت کے علاوہ آب بطور نمونہ بعض ان مسلم زعماء کے تاثرات کا معلوم مسلم زعماء کی نظر میں کو نا بھی ضروری ہے جنہیں مغربی ممالک بالخصوں ہالینڈ میں جانے کا اتفاق ہوا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کا مشاہدہ کیا اور پھر اُن کا واضح اور کھلے لفظوں میں اظہار کیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لارڈ میئر شہزادہ فہد الفیصل دسمبر شام میں دورہ ہالینڈ کے دوران ہیگ بھی تشریف لے گئے مکرم جناب حافظ قدرت اللہ صاحب نے عربی زبان میں ایڈریس پڑھا جس میں شہزادہ موصوف کا خیر مقدم کرتے ہوئے جماعت کی مختصر تاریخ بیان کی اور بتلایا کہ یہ چھوٹی سی غریب جماعت کین مشکل حالات میں بھی خدمت اسلام کے مقدس فریضہ کو سر انجام دے رہی ہے نیز جماعت کی طرف سے غیر زبانوں میں شائع کردہ اسلامی لٹریچر اور تراجم قرآن کریم کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمت میں قرآن مجید انگریزی اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی" کا عربی ترجمہ تحفہ پیش کیا۔پرنس موصوف معلومات حاصل کر کے جماعت کے کام سے بہت متاثر ہوئے اور فرمایا کہ مشن کی لائبریری کے لئے اگر کچھ کتب کی ضرورت ہو تو کئیں وطن واپس بحواله الفضل ۳ ہجرت رمئی ۳۲ : مت