تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 5 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 5

وی که : خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے کہ وہ خالص اور مکتی ہوئی توحید جو ہر ایک قسم کی شرک کی آمیزش سے خالی ہے جو اب نابود ہو چکی ہے۔اس کا دوبارہ قوم میں دائمی پور دالگا دوں۔اور یہ سب کچھ میری قوت سے نہیں ہوگا بلکہ اس خدا کی طاقت سے ہو گا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے۔لیکن دیکھتا ہوں کہ ایک طرف تو ندا نے اپنے ہاتھ سے میری تربیت فرما کر اور مجھے اپنی دمی سے شرف بخش کہ میرے دل کو یہ جوش بخشا ہے کہ میں اس قسم کی اصلاحوں کے لئے کھڑا ہو جاؤں اور دوسری طرف اس نے دل بھی تیار کر دئے ہیں جو میری باتوں کو ماننے کے لئے مستعد ہوں۔یکیں دیکھتا ہوں کہ جب سے خدا نے مجھے دُنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے اسی وقت سے دنیا میں ایک انقلاب عظیم ہورہا ہے۔یورپ اور امریکہ میں جو لوگ حضرت عیسی کی خدائی کے دلدادہ تھے اب ان کے محقق خود بخود اس عقیدہ سے علیحدہ ہوتے جاتے ہیں۔اور وہ قوم جو باپ دادوں سے بتوں اور دیو توں پر فریفتہ تھی بہتوں کو ان میں سے یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ ثبت کچھ چیز نہیں ہیں اور گو وہ لوگ ابھی رومانیت سے بے خبر ہیں اور صرف چند الفاظ کو رسمی ور پر لے بیٹھے ہیں لیکن کچھ شک نہیں کہ ہزار ہا بیہودہ رسوم اور بدعات اور شرک کی رسیاں انہوں نے اپنے گلے پر سے اتار دی ہیں اور توحید کی ڈیوڑھی کے قریب کھڑے ہو گئے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ کچھ تھوڑے زمانہ کے بعد عنایت الہی ان میں سے بہتوں کو اپنے ایک خاص ہاتھ سے دھکا دے کر نیچی اور کامل توحید کے اس دارالامان میں داخل کر دے گی۔یہ امید میری محض خیالی نہیں ہے بلکہ خدا کی پاک وحی سے یہ بشارت مجھے ملی ہے۔له حضرت اقدس علیہ السلام نے اس روحانی انقلاب کو قریب سے قریب تر لانے کے لئے مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کا صحیح اور واحد طریق حسب ذیل الفاظ میں بیان فرمایا :- آجکل ان ملکوں میں جو اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو وہ بہت کمزوری کی حالت میں رہتا ہے۔اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت سے اقف طع دیگر نے لیکچر اسلام اور اس ملک کے دیگر مذاہب " ۳۲۰-۳۵ طبع اولی مجموعه رفاہ عام ٹیم پریس لاہور- س متمبر 9 شه و س ست