تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 168 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 168

۱۶۸ (1) روٹرڈم (ہالینڈ) کے اخبار NIEUWE ROTTERDAMSE COURANT اپنے ہار جنوری شاہ کے الیشوع میں لکھا:۔" قرآن مجید کا نیا ترجمہ جس کے چھپنے کی خبر ہم اپنے اخبار کی ۲۴ اکتوبر کی اشاعت میں دے چکے ہیں اب چھپ کو منظر عام پر آ گیا ہے۔ایسی شکل و صورت میں کہ ہم اسے نایسی کتاب کے لئے بطور نمونہ قرار دے سکتے ہیں۔اس کی ظاہری خوبصورتی جو گہرے سبز رنگ کے چھڑے پر شہری عربی حروف اور دلکش کتابت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔اسی طرح اس کا مناسب سائز۔یہ سب امور اس پر دال ہیں کہ اس کی طرف خاص توجہ مبذول کی گئی ہے۔ہم پریلیس اور سپلیشر کو جنہوں نے دی اور نٹیل اینڈرلیمیں پبلشنگ کارپوریشن ربوہ اور احمدیہ مسلم مشق ہالینڈ کے کہنے پر اسے شائع کیا ہے اس کا میابی پر مبارکباد پیش کرتے جب ہم اس کتاب کو کھولتے ہیں تو اس کے صفحات کے دائیں طرف عربی متن اور بائیں طرف طرح ترجمہ پاتے ہیں۔ہر سورت کی ابتداء میں نہایت خوبصورت بلاکس میں صورت کا عربی نام درج کیا گیا ہے۔قرآن مجید سے پہلے جو نعتہ چھ سو سنتیں صفحات پر مشتمل ہے ۱۸۰ صفحات کا دیباچہ ہے جو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے لکھا ہے۔آپ حضرت احمد کے دوسرے جانشین ہیں جو شائر میں پیدا ہوئے۔چونکہ یہ موقع اسلام اور عید مائیت پر بحث کرنے کا نہیں ہے اس لئے ہم اس عالمانہ لکھے ہوئے دیباچہ پر تنقید کئے بغیر آگے چلتے ہیں۔ہم یہ بیان کرنا مناسب خیال کرتے ہیں کہ اس میں اسلامی اصولوں کو بیان کیا گیا ہے اور مشتری تحریک کے رنگ میں بعض سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔احمدیت اپنے اندر ایک عالمگیر رنگ رکھتی ہے۔وہ مذاہب کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ قرآن کریم کو خدا تعالیٰ کا اعلیٰ الہام اور گزشتہ مذاہب کا جزو قرار دیتی ہے جہاں باقی بڑے بڑے مذاہب اپنی انتہاء پاتے اور اپنے وجود کو کھو دیتے ہیں۔یہ خلاصہ ہے اس دیباچہ میں بیان کئے ہوئے نظریات کا۔نے