تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 120 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 120

۱۳۰ وی آتا میں خدا کے فضل سے ایک چھوٹی سی جماعت قائم ہو چکی ہے۔اپریل میں ایک خاندان نے بیعت کی۔جون میں ایک اور خاتون نے۔اس خاتون کے خاوند ڈاکٹر خالد رسیڈلر چند سال سے احمدیت قبول کر پیتے ہیں۔مورخہ ۱۴ جون کو خا کسانہ آسٹریا کے فیڈرل صدر DR۔ADOLF SCHARB HERN سے اُن کے ایوان خاص میں ملاقات کے لئے گیا۔اس موقعہ پر ان کی خدمت میں قرآن کریم کا ایک نسخہ پیش کیا گیا گفتگو کے دوران میں صدر محترم نے خود ہی اس امر کا اعتراف کیا کہ مسلمانوں نے اپنے زمانہ اقتدار میں عیسائی حکومتوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ رواداری کا نمونہ دکھایا ہے۔اس سے ایک روز قبل خاکسار نے وہی آنا کے صدر بلدیہ FRANZ SONAS کو بھی ایک نسخہ قرآن کریم کا بطور تحفہ پیش کیا۔وی آنا کے ایک اخبار میں ایک نوٹ شائع کرایا گیا تا اسلام سے دلچسپی رکھنے والے حضرات خاکسار سے مل کر مزید معلومات حاصل کریں۔ایک روز ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ گفتگو کرنے اور لٹریچر تقسیم کرنے کا موقع ملا۔وی آنا میں ہی خاکسار ایک لیکچروں کی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر سے ملا اور اسلام پر تقاریر کا انتظام کر وایا۔آسٹریا کے دورہ کی خبر یو نائیٹڈ پریس آسٹرین پریس ایجنسی رائٹر اور وی آنا کے اخبارات کو دی گئی ہیں دوسرا دوره :- آسٹریا کے دورہ کے سیلہ ملہ میں مورخہ 4 اکتوبر کو ایک جگہ HOLLABRUNN میں پبلک یونیورسٹی میں خاکسار کا لیکچر اسلام کی روحانی دنیا کے موضوع پر ہوا۔حاضری بہت خوش کن تھی اور سامعین نے یہ فصل لیکچر بہت شوق اور توجہ کے ساتھ شناء مورخہ ۱۳۔اکتوبر کو وی آنا میں ایک لیکچر اسلام اور نئی اسلام کے موضوع پر ہوا۔اس کے بعد اسلام پر ایک اور لیکچر وی آنا میں مورخہ ۲۰ اکتوبر کو ہوا۔بعد میں سامعین کو اُن کی خواہش پر پر پیش کیا گیا۔اس سفر کے دوران میں خاکسار نے سالزبرگ، وہی آنا ہونا ایران اور گر ائر میں مختلف اداروں سے ملاقاتیں کر کے آئندہ لیکچروں کا اجمالی پر وگرام طے کیا۔وی آنا ه الفضل ۱۲۰ ظهور اگست ۱۳۹۵ مرد