تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 117 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 117

کی باتوں کو پولیس افسر اچھی طرح سمجھ گیا۔راہ نیز لکھتے ہیں :- مخالفت کے ذکر کے سلسلہ میں عیسائی مشنری کو نسل کے ایک رسالہ کا ذکر بہت ضروری ہے جو انہوں نے گزشتہ عرصہ میں شائع کیا ہے۔یہ ایک دو ماہی رسالہ ہے جس کا نام WONDERE R " ہے۔اسے شائع کرنے والی کونسل کے اراکین دنیا مشتری سوسائیٹیز ہیں جو اس ملک کی طرف سے دُنیا کے مختلف حصوں میں عیسائیت کا پرچار کر رہی ہیں۔(سوئٹزرلینڈ کا ملک عیسائیت کی عالمگیر تبلیغی مہم میں خاص حیثیت رکھتا ہے صرف کیتھولک فرقہ کے ہی اٹھارہ صد مبلغ دُنیا بھر میں کام کر رہے ہیں۔ایک شہر بازل کی ایک تبلیغی انجمن نے ہی ۲۲۵ مبلغ بھجوا رکھے ہیں، الخلف یہ ہے کہ یہ سارے کا سارا رسالہ ہماری تبلیغی مساعی کے بیان پرمشتمل ہے اور اس مشن کی کارروائیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور لوگوں کو ہماری جانب سے خطرہ سے غیر وار کر کے لکھا گیا ہے کہ یہ احمدی لوگ ایک خاص جذبہ سے سرشار ہیں ان کی سکیموں کو حقیر نہ جانو اور نہ ہی ان کی کارروائیوں سے لاپڑاہی بر تو بلکہ اپنے آپ کو ان کے مقابلہ کے لئے تیار کر لو کیونکہ اگر یہ لوگ ایک غلط بات کی تائید میں اس قدر محنت اور قربانی کا نمونہ دکھا سکتے ہیں تو کیا ہم عیسائی لوگ اس کی خاطر ان سے بھی زیادہ قربانی نہیں دیکھا سکتے جس نے ہمارے لئے اپنی جان تک دے دی ارسالہ مذکورہ میں ایک صفحہ پر ہمارے قبر مسیح والے اشتہار کی فوٹو دی گئی ہے۔ایک صفحہ پر قرآن کریم کے جرمن ترجمہ کا ایک پورا صفحہ دیا گیا ہے اور جماعت کی تاریخ حضرت مسیح موعود کے دعاوی حضور کی پیش گوئیوں میشنوں کے قیام یورپ کی مساجد میسجد زیورک وغیرہ امور کا ذکر کیا گیا ہے۔یورپ میں تبلیغ اسلام کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے کہ چرچ نے اس تفصیل اور شدت کے ساتھ ہمارا نوٹس لیا ہے۔پہلے یہ لوگ ہمیں کم مایہ اور خیر سمجھتے تھے لیکن اب ان کے تفکرات میں ایک نمایاں انقلاب آ رہا ہے اور یہ اپنے لوگوں کو له الفضل ٣٠ نبوت / نومبر ۱۳ ۳۰