تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 96 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 96

94 کی گئی ہے تا کہ ان قابل اعتراض تعلیمات کی روشنی میں قرآن کریم جو کہ ان باتوں سے بالا اور منزہ ہے، کی تعلیمات کی اہمیت واضح کی جائے۔دوسرے حصہ میں جمع القرآن پر بحث کی گئی ہے اور اسلامی تعلیمات کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں ان میں سے بعض ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ پر ایمان کیسا لانا چاہیے۔اس کی ہستی کے ثبوت کیا ہیں۔اور وہ اس امر پر زور دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی تاریکی کے وقتوں میں اپنا کلام نازل کر کے اور اپنی غیر معمولی قدرتوں کو ظاہر کر کے اپنی ہستی کو ثابت کرتا رہتا ہے ؟ نجات کیا ہے اور کس طرح حاصل ہوتی ہے۔قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ نجات تین قسم کی ہے۔کامل - ناقص اور ملتوی بجاتے۔کامل نجات انسان اس دنیا سے حاصل کرتا ہے۔قرآن تعلیم اور دماغی نشو و نما پر خاص زور دیتا ہے۔وہ ہنکر اور غور کرنے کو مذہبی فرائض میں سے قرار دیتا ہے۔وہ لڑائیوں اور جھگڑوں سے روکتا ہے اور کسی حالت میں بھی حملہ میں ابتداء کرنے کی اجازت نہیں دیتا " قرآن کریم غلامی کی اجازت نہیں دیتا۔وہ صرف جنگی قیدیوں کے پکڑنے کی اجازت دیتا ہے مگر اس کے لئے بھی یہ شرط مقرر کرتا ہے کہ ہر قیدی اپنے حصہ کا حرجانہ ادا کر کے آزاد ہونے کا حق رکھتا ہے یا قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جو انسان کی روح اور اس کی پیدائش کے متعلق مکمل بحث کرتی ہے اس بارہ میں دوسری کتب یا تو خاموش ہیں یا قیاس آرائیوں پر اکتفا کر تی ہیں۔قرآن کریم یہ بھی بتاتا ہے کہ خدا تعالی تمام اشیاء کی علت العلل بھی ہے یعنی تمام کی تمام مروان اس سے نکلی ہیں اور سب کی سب مخلوق اس کی طرف لوٹتی ہے۔انسان کی پیدائیش کے متعلق قرآن کریم بتاتا ہے کہ تورات اور انجیل کے دعووں کے خلاف انسان کی پیدائش تدریجی طور پر ہوئی ہے۔" انسانی پیدائش سے تعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے تاوہ خدا تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرے اور اس کا نمونہ بنے یا اس تمہید کے آخر میں مرزا محمود احمد صاحب نے جماعت احمدیہ کے بانی کی وفات کے بعد شار