تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 90
میں رسالہ اسلام کے نئے پرچہ کا ہر فعہ شوق سے انتظار کرتا ہوں۔آپ کا یہ رسالہ مہینہ میں دو بار بلکہ ہر مہفتہ شائع ہونا چاہیے تا اسلام مقدس کے خلاف یورپین پر یس کے ذریعہ پھیلا ہے جانے والی غلط فہمیوں اور تعصبات کا جواب دیا جا سکے یہ ے۔ڈنمارک سے ایک شخص نے لکھا کہ :۔تحریک احمدیت پر شائع ہونے والے سلسلہ مضامین کو پڑھ کہ انہیں حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا یقین ہو گیا ہے۔آپ محض محدث نہ تھے۔اور خلافت اسلامی تعلیم، احادیث اور بانی سلسلہ احمدیہ کی تحریرات کے مطابق صراط مستقیم ہے یا لے۔ایک سولہ سالہ نوجوان نے لکھا:۔اسلام سے مجھے پسی ہے کیونکہ یہ ایک اہم عالمگیر مذہب ہے۔ان ممالک میں اسلام کو لوگ نہیں جانتے بلکہ بہت سی غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔جماعت احمدیہ اسلام کی بہت خدمت کر رہی ہے۔یہ جماعت اسلام کی عزت کو دوبارہ قائم کرتی ہے۔آپ کی کوششوں کا بہت بہت شکریہ سوئٹزرلینڈ کی نوجوانی سرگرم عمل جماعت احمدیہ کو میرے ولی جذبات پہنچا دیں یہ لوگ ہر احترام کے اہل ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے یا تے ایک اتنی سالہ شخص نے مندرجہ ذیل خیالات کا اظہار کیا :- اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ مجھے رسالہ اسلام کے ذریعہ معرفت الہی کا علم ہوا۔خدا تعالیٰ کے قوانین کے بارے میں پڑھا۔ہاں خدائی قانون نہ کہ انسانی اپنی یہ کوشش جاری رکھئے تا اس تاریکی کے زمانہ میں خدائی نور کا حلوہ قائم رہے۔میری زندگی میں آپ پہلے شخص ہیں جو خدائی مصداقت کو جانتے ہیں۔آپ کے پاس خدائی نور ہے اور خدا تعالیٰ کی معرفت ہے اور آپ اس روشنی کو تاریکی کے در میان روشن کرنا چاہتے ہیں۔یہ تاریکی بہیت میں ہے اور تاریک انسانی ارواح میں اس روشنی کو بلانے کے لئے آپ کی جرات کے باعث خاموش طور پر آپ کو شاباش کہتا ہوں کہیے رسالہ الاسلام" نہایت با قاعدگی کے ساتھ بلا ناغہ پہلے چھ سال سائیکلوسٹائل کر کے نکلا کرتا تھا یہ صاحب بعد میں حلقہ بگوشین احمدیت ہو گئے ، له الفضل ۲۹ رو فار جولائی سن الفضل ۳۰ ثبوت لو برهم لوبر