تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 89 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 89

٨٩ جماعتوں کی طرف سے اسلام کے خلاف کس قدر خطرناک غلط باتیں پھیلائی جاتی ہیں ؛ وقت آگیا ہے کہ ایک بار اس بڑے مذہب پر پیچ روشنی ڈالی جائے اور اس کی تعلیم کو صحیح وضاحت کے ساتھ پیش کیا جائے " قارئین الاسلام میں سے ایک کا تاثر یہ تھا کہ: اگر چہ رسالہ اسلام ہر نوع کے لوگوں کے مذاق کے مطابق تیار کیا جاتا ہے تاہم میرے لئے یہ پرچہ ہر ماہ خاص رنگ میں تسلی بخش مواد لاتا ہے۔اس کے ذریعہ نہ صرف اسلامی تاریخ اور اسلامی تعلیمات کو خاطر خواہ رنگ میں پیش کیا جاتا ہے بلکہ ایک مسلمان کے طرز خیال اور اسکے فلسفہ حیات پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔یہ ہے -۵- ایک اور صاحب نے اپنے تاثرات مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان کئے کہ :۔رسالہ اسلام کا جوبلی نمبر شائع کرنے پر میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بخدا تعالیٰ آپ کے کام میں مستقبل میں بھی برکت ڈالے۔کام کے دوران میں آپ کو بہت سے مواقع خوشی کے اور بہت سے مواقع مایوسی کے بھی آئے ہوں گے تاہم آپ اس امر پر یقینا خوش ہو سکتے ہیں کہ آپ کو متعدد مقامات پر اسلام کے خلاف بالکل بے بنیاد اور غلط باتوں کی تردید کی توفیق ملی۔میں اس امر کا اندازہ بخوبی لگا سکتا ہوں کہ آپ کا کام آسان نہیں۔وہ متعصب نظریات جو صدیوں سے پہلے آتے ہیں وہ ایک دن میں دُور نہیں کئے جا سکتے۔یہ بہت صبر۔۔۔۔چاہتا ہے کیونکہ بہت سی طاقتیں محض اس کام پر لگی ہوئی ہیں تا لوگوں کے سامنے اسلام کو ممکن ترین بھنڈی شکل میں پیش کیا جائے۔مثال کے طور پر اکثر ایسے مضامین پڑھنے میں آتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ محمد اگر چہ مذہبی آدمی تھے تاہم آپ دنعوذ باشد بہت چالاک تھے۔حیرت ہے کہ یہ باتیں ایک ایسے شخص کے متعلق کہی جاتی ہیں جس کے متعلق اس کی بیوی (جو اسے یقینا سب سے زیادہ جانتی تھی، یہ شہادت دیتی ہے کہ آپ کی زندگی آپ کی تعلیم کے مطابق اور آپ کی تعلیم آپ کی زندگی کے مطابق تھی سے 4۔ایک صاحب نے لکھا:۔له الفضل ۲۷ و فار جولائی راحت له الفضل به صلح جنوری ها وفار ها ۲۹ /