تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 275 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 275

کو جن میں بعض اچھے اچھے عہدوں پر تھے ، پناہ دی۔بعض کے زیورات ان کے مکانوں سے لاکر دیئے جس میں ان کے فرزند محمد افضل صاحب کا بھی ہاتھ تھا۔وہ گولیوں کی بوچھاڑ میں پہنچے اور کئی غیر مسلموں کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ان کی بدولت تعین کنواری لڑکیوں نے بھی مفسدوں کے چنگل سے نجات پائی۔- برکت اللہ صاحب مہاجر لودھی منگل ضلع گورداسپور کے ذریعہ سے شیخو پورہ کے متعدد غیر مسلموں کی بھانے بچ گئی اور مین اس وقت جبکہ گولی چل رہی تھی وہ ان کا دفینہ اور اندوختہ نکال لائے اور ان کے سپرد کر دیا۔حکیم علی احمد صاحب دیہاتی مبلغ کرم پورہ نے ایک سکھ اور اس کی بیوی کو حفاظت سے رکھا۔م سید ولایت حسین شاہ صاحب امیر جماعت احمدیه شاه مسکین کو معلوم ہوا کہ ان کے گاؤں کے نزدیک فیض پور میں کچھ ہندو محصور ہیں بچنا نچہ آپ انہیں شاہ سکین میں لے آئے اور ان کے خورد نوش کا انتظام کیا۔بعد کو یہ لوگ کپور تھلہ میں آباد ہوئے۔ضلع لائلپور عصمت اللہ صاحب پٹواری نہر بڑا نوالہ نے موضع وصول سر کے دس غیر مسلموں کو پناہ دی۔اور نور و نوش کا انتظام کیا۔ضلع سرگودھا -1 احمد خاں صاحب دیہاتی مبلغ چک پہلے نے تحریر کا طور پر اطلاع دی کہ ہم نے بعض غیر مسلموں کو د جو قبل ازیں ایک شخص کے یہاں پناہ گزیں ہوئے اور روپیہ لے کر نکال دیئے گئے تھے ایک ۵۶۵ میں ٹھہرایا اور پبلک کی عام مخالفت کی پروانہ کرتے ہوئے پندرہ دن تک ان کو پناہ دی اور پھر ننکانہ صاحب تک پہنچا دیا۔چودھری شیر محمد صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ چک ۲۳ جنوبی کی تحریک پر ایک امعدی چودھری محمد عالم صاحب نے ایک سکھ کا سامان بھائی خطرہ مول لے کو بچایا۔اسی طرح احمدیوں نے قریبی چھکوں کے بعض غیر مسلموں کے مال و جان کی حفاظت کی۔ماسٹر ضیاء الدین صاحب ارشد احمدی ٹیچر مڈھ رانجها موضع نصیر پور کے ایک غیر مسلم ہر نام داس