تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 234 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 234

۲۳۲ نوجوان با قاعدہ پہرہ دے رہے ہیں۔مگر ہم پاکستان کے وزیر دفاع سے پر زور درخواست کرتے ہیں کہ اب بالکل دیر نہ کریں اور قادیان میں تھوڑی بہت مسلمان ملٹری ضرور بھیجوا دیں۔مغربی پنجاب میں تو سیکھوں کے گوردواروں اور بہندوؤں کے مندروں اور ان کے کانوں کی حفاظت کے لئے بھی گورکھے سپاہی مقرر ہیں۔کیا قادیان کے ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے پسند مسلمان فوجی بھی نہیں بھیجے جا سکتے انبار" "زمینداره دا در اکتوبر نہ ) میں یہ خبر شائع ہوئی: قادیان کے تمام حصے صحرا کا منظر پیش کر رہے ہیں دوار ہندوستانی فوج کے چانہ بڑے افسروں کا دورہ کے بعد بیان لاہور 9 اکتوبر کل صبح ہندوستانی فوج کے ایک بڑے افسر نے مع تین بریگیڈیرڈ کے قادیان کا دورہ کیا۔اس پارٹی کا متفقہ بیان ہے کہ قادیان کے تمام حصے صحرا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ہر جگہ ہو کا عالم ہے۔البتہ تین علاقے ایسے ہیں جہاں ایسے مسلمان دکھائی دیئے ہو کفالہ کے مقابلہ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم صمیم کر چکے ہیں۔ان لوگوں کے چہروں سے بشاشت شیکتی ہے یہ بھی خبر لی ہے کہ پولیس نے مسلمان مجروھین اور بیماروں کو نور ہسپتال سے نکال دیا ہے یہ ہسپتال ایک غیر مسلم ڈاکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور علاقوں کی مسلم خواتین کے لئے نہ تو خوراک کا کوئی خاص انتظام ہے اور نہ انہیں طبی امداد دی جاتی ہے۔جو کثیر التعداد مسلمان باہر سے پناہ لینے کے لئے قادیان میں جمع ہوئے تھے انہیں نکال دیا گیا ہے اور پیدل قافلوں کی کی صورت میں انہیں پاکستان چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ان پناہ گزینوں کی حالت بہت ابتر ہے۔مقامی ملٹری نے انہیں خوراک دینے سے انکار کر دیا ہے اور احمدیہ انجمن سے کہا ہے کہ وہ ان مصیبت زدوں کی خوراک کا انتظام کرے۔چنانچہ انجمن اپنا راشن کم کر کے ان پناہ گزینوں کو خوراک دے رہی ہے۔ابلی ہوئی گندم دی جا رہی ہے۔(او پی ) " سے زمیندار ۱۶ اکتوبر ۱۹۴۷مه: سے زمیندار اور اکتوبر ۱۹۸۷ در صفحه ۸ کالم ۳*