تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 221 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 221

۲۱۹ فصل ششم قادیان کے المناک کوائف اور جماعت احمدی کی تقاریان چونکہ ایک بین الاقوامی فقال کی اور منظم جماعت کا ایک شہرہ آفاق مظلومیت اور ملی خدمات کا چرچا عالمی پریس میں، مرکز تھا، اس لئے جہاں مشرقی پنجاب بلکہ دہلی جیسے شہر میں خون مسلم سے جو ہولی کھیلی گئی اس پر بیرونی اخبارات نے بہت کم نوٹس لیا وہاں قادیان میں فتنہ و فساد اور قتل و غارت کی تفصیلی خبریں بر صغیر پاک وہند کے مشہور اخبارات کے علاوہ دوسرے عالمی پریس نے بھی جلی عنوانوں سے شائع کیں جس سے دنیا بھر میں زبر دست تہلکہ پڑ گیا اور قادیان کے احمدی جوانوں کی جمرات و مردانگی اور استقلال و پامردی کی ہر جگہ دھوم مچ گئی پاکستان کے مسلم پریس کو ہمیشہ یہ امتیاز حاصل رہے گا کہ اس نے اس موقعہ پاکستانی اخبارات و دیگر سب ملک سے براہ کر فرض شناسی مسلم نوازی او بیدار مغزی کا ثبوت دیا۔بالخصوص زمیندار ، احسان ، نوائے وقت اور انقلاب کے کالم دنیا کو قادیان اور اہل قادریان کے حالات سے باخبر رکھنے کے لئے گویا وقف رہے۔سول اینڈ ملٹری گزٹ ، ڈان ، ڈیلی گزٹ آندرور میں بھی گاہے گاہے فسادات قادیان کی خبریں چھپتی رہیں۔اخبار " "زمیندار" دن ہوں ، اپنے نامہ نگار خصوصی اور دوسرے ذرائع اخبار "زمیندار" لاہور سے ملنے والی خبریں نہایت اہتمام سے اپنے قارئین تک پہنچاتا رہا جو بطور نمونہ درج ذیل کی جاتی ہیں :- - اختبار "زمیندار" کے ۲ ستمبر ۹۴۷ہ کے شمارہ میں " قادیان کے نواحی دیہات پر پولیس کا حملہ ، مقتدر مسلمانوں کی گرفتاریاں خانہ تلاشیاں اور ظلم و تشدد " کے عنوان سے قادیان کے ایک پناہ گزین ( عبد الرحمن خاں) کی طرف سے ایک مضمون شائع ہوا حبس کا ایک حصہ یہ تھا ہے۔پر تیم سنگھ نے ایک پروگرام قادیان پر حملہ کرنے کے واسطے تیار کر کے ایک کنٹیل کو برائے تعمیل مختلف جبتوں کے واسطے بھیجا تھا جب وہ کنٹیبل موضع سٹھیا لی پہنچا تو وہاں فرنٹیر