تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 215 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 215

۲۱۳ وقت گزار رہے تھے اور کہ فیو کی پابندیوں اور پولیس و ملٹری کے مظالم کی وجہ سے وہ چونکہ آس پاس ہی رفع حاجت کے لئے مجبور تھے اس لئے بورڈنگ کے قریب قریب کا حصہ غلاظت اور عفونت کی وجہ سے پہلے ہی سنڈ اس بن چکا تھا اور ان رستوں سے گذرنا محال تھا لیکن ملٹری اور پولیس کی شکل میں ظلم وستم کی آندھی ہزاروں مقامی مردوں عورتوں اور بچوں کو جب اُن کے آباد گھروں سے اُڑا کر باہر لے آئی تو انہیں اسی سنڈ اس میں رات گزارنی پڑی اور صبح اٹھ کر دیکھا کہ بورڈنگ ہاؤس کے صحن کا وہ حصہ جو گیلا ہو جانے کی وجہ سے پناہ گزینوں کے ٹھیرنے کے قابل نہ تھا غلاظت سے اٹ گیا اور اس میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔اسی دن صحیح ہی صبح ان ہزار ہا لوگوں کو جو ادھر اُدھر بکھرے پڑے تھے اور بہت دنوں سے انتظار میں تھے کہ ملٹری کی حفاظت میں قافلہ پیدل روانہ ہو تو وہ بھی کسی طرف کا رخ کریں، انہیں ملٹری اور پولیس نے زبر دستی بانک بانک کو بٹالہ کی طرف روانہ کرنا شروع کر دیا۔اور وہ لوگ نہ صرف بہت کچھ اپنا اسیاب پھینک کر بلکہ اپنے بوڑھے اور بیمار رشتہ داروں کو بھی چھوڑ چھاڑ کر بھانے لگے۔اس وقت ہمارے منتظمین نے اعلان کر دیا کہ کوئی احمدی اس - قافلہ میں نہ جائے کیونکہ راستہ میں لوٹ مالہ اور قتل و غارت کا سخت خطرہ ہے۔آخر اس لئے ہوئے قافلہ کو جسے ملٹری اور پولیس نے یہ کہہ کہہ کر روانہ کیا تھا کہ وہ اس کی حفاظت کرے گی بٹالہ پہنچتے پہنچتے بالکل ہی کٹوا دیا اور بیسیوں آدمیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔کیونکہ راستہ کے دونوں طرف ہزار ہا مسلح سیکھ لٹیرے کھڑے تھے جو کھلم کھلا ٹوٹتے اور قتل کرتے تھے اور کوئی ان کو روکنے والا نہ تھا۔تباہ حال پناہ گزینوں کو موت کے منہ زیر دستی دھکیل کر پولیس اور ملٹری نے جو جگہ خالی کروائی تھی وہ اگرچہ غلاظت اور گندگی کی وجہ سے ہی ٹھیرنے کے ناقابل تھی لیکن جس تکلیف اور مصیبت میں گذشتہ رات جگہ کی تنگی کی وجہ سے گزاری گئی تھی۔سر چھپانے کی کوشش کی بجائے لیکن ملٹری کی طرف سے حکم جاری ہو گیا کہ اس سارے علاقہ میں جہاں سے پناہ گزین اُٹھے ہیں کوئی داخل نہ ہو بلکہ ادھر سے گزرنے کی بھی جرات نہ کرے ورنہ گولی سے اڑا دیا جائے گا۔اس طرح کئی ہزار مردوں عورتوں اور بچوں کو ایک چھوٹے سے احاطہ میں محصور کر کے جہاں کھانے پینے کی ضروریات سے یکسر محروم کر دیا گیا وہاں اس بات کے لئے وہ مجبور کر رہی تھی کہ قریب قریب کی عمارتوں میں ہو سکول اور اور ڈنگ سے کیا متعلق تھیں۔