تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 154
۱۵۴ (۲) میرا مردانہ اور عزیز احمد کا بالا خانہ (۳) مکان ام وسیم احمد (۴) مکان سید ناصر شاہ صاحب (۵) حضور کا دفتر (4) پرائیویٹ سکرٹری کا دفتر (4) تحریک بعدید کا دفتر (۸) لجنہ کا دفتر (۸) مولوی عبداللہ صاحب اعجاز کا مکان (غالباً) (9) محمد امین سعال بخارائی صاحب کا مکان (۱۰) بابو نور احمد سابق ریویو مکان اور (۱۱) مہر دین آتشبازی کا مکان تلاشی میں دو برچھیاں پرائیویٹ سیکرٹری کے پہرہ دار کے کمرہ سے نکلیں ہو باہر سے متفضل تھا سیدہ ام ظاہر کے بالاخانہ عزیز ظفر احمد اور میاں شریف احمد کا اسباب آیا ہوا تھا۔اس کے کھلوانے میں کچھ دیر ہوئی تو پولیس اور ملڑی نے بعض قفل توڑ دیئے۔لجنہ کے دفتر میں سے نکلا اور لجنہ کے دفتر کے ساتھ والے کمرہ میں فٹ زمین کھود کر تسلی کرنی چاہی کہ یہاں کچھ دبایا ہوا تو نہیں مگر کچھ نہیں ملا۔غرض یہ تلاش ایک KNIFE قریباً ابجے تک ہوتی رہی اور حضرت اماں جان اور ام ناصر احمد صاحب کے مکان کے علاوہ پولیس اور ملٹری ہر جگہ پہنچی۔ہمارے آدمی مرزا عبدالحق صاحب اور مولوی عبد الرحمن جٹ صاحب اور سید محمود اللہ شاہ صاحب اور محمد عبد اللہ خان صاحب سب انسپکٹر اور ملک غلام فرید صاحب اور بعض بچے ساتھ تھے۔فوجی کپتان اور سردار ہزارہ سنگھ بھی تلاشی میں ساتھ تھے گو سارا وقت ساتھ نہیں رہے۔فوجی صوبیدار عموماً ہمدرد رہا اور اس قسیم کے ریمارکس کئے کہ بات کچھ نہیں یو نہی شرفاء کو تنگ کرنے والی بات ہے۔تلاشی کے وقت لے نقل مطابق اصل (مرتب)۔