تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 662
مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگ صوبہ کی تعلیمی حالت کی درستی کے لئے بعد و جہد کر رہے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی یہ کوششیں ملک میں اچھی فضا پیدا کرنے کا موجب ہونے لگی اور ایسے تو جدان ہمارے قومی اداروں سے نکلیں گے جو نہ صرف اپنے ملک کے لئے مفید ہوں گے۔بلکہ ساری دنیا میں نیک نامی پیدا کر نے والے ہوں گے۔مجھے افسوس ہے کہ انگلستان کی شہرت کے خلاف جہاں گورنمنٹ تعلیمی سکول پبلک سکولوں سے بہت ادنی سمجھے جاتے ہیں۔ہمارے ملک کے پبلک سکول گورنمنٹ سکولوں سے گھٹیا سمجھے جاتے ہیں یا انہیں ایسا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ پرائیویٹ سکولوں کے کا رکن قومی خدمت کے جذبہ سے معمور ہوتے ہیں اور یقیناً ملک اور حکومت کے شکریہ کے مستحق۔میری دعا ہے کہ اگر ہمارے قومی اداروں میں کوئی نقص ہے تو اللہ تعالے آپ لوگوں کو اس کے دور کرنے کی توفیق بخشے اور اگر محض رقابت کی روح ایسے اداروں کو بدنام کر رہی ہے تو اللہ تعالے حکومت کو ان سکولوں کے بنانے والوں اور چلانے والوں کے نیک جذبات - کی قدر کرنے کی توفیق بخشے بہر حال چونکہ آپ لوگ ملکی ترقی کے ایک اہم کام میں مصروف ہیں۔کوئی شخص آپ کے کام کی اہمیت سے انکا سے انکار نہیں کر سکتا اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کہتا ہوں کہ وہ آپ کے کام کے چلانے ، بڑھانے اور کامل کرنے میں آپ کی مدد فرمائے۔آمین۔خاکساره مرز امحمو و احمد امام جماعت احد یہ قادیان ہم ا بله ه الفضل آ رامان / مارت پیش من