تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 44
ہوئی چنانچہ انگلستان میں احمدیت پھیلی۔جرمنی میں احمدیت پھیلی ہنگری میں احمدیت پھیلی ، امریکہ میں احمدیت پھیلی۔ارجنٹائن میں احمدیت پھیلی ، یوگوسلاویہ میں احمدیت پھیلی ، البانیہ میں احمدیت پھیلی ، پولینڈ میں احمدیت کھیلی۔زیکو سلو ویکیا میں احمدیت پھیلی ، سیرالیون میں احمدیت پھیلی ، گولڈ کوسٹ میں احمدیت پھیلی ، نائیجیریا میں احمدیت پھیلی ، مصر میں احمدیت پھیلی ، مشرقی افریقہ میں احمدیت پھیلی ، ماریشس میں احمدیت پھیلی ، فلسطین میں احمدیت پھیلی ، شام میں احمدیت پھیلی ، روس میں احمدیت پھیلی ، کا شعر میں احمدیت پھیلی ، ایران میں احمدیت پھیلی ، سٹریٹ سیٹلمنٹ میں احمدیت پھیلی ، جاوا میں احمدیت پھیلی ، ملایا میں احمدیت پھیلی ، پین میں احمدیت پھیلی ، جاپان میں احمدیت پھیلی۔غرض دنیا کے کناروں تک احمدیت پہنچی اور پھیلی۔اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ دنیا میں کچھ پاگل لوگ بھی ہوتے ہیں۔گر چند پاگلوں نے احمدیت کو مان لیا ہے تو یہ کوئی عجب بات نہیں۔مگر ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرے گا کہ دنیا میں احمدیت کی ایسی مضبوط بنیاد قائم ہو جائے گی کہ یہ نہیں کہا جائے گا کہ احمدیت کی فتح کی امید ایک مجنونانہ خیال ہے بلکہ کہا جائے گا کہ احمدیت کو مار دینے کا خیال ایک مجنونانہ خیال ہے۔وہ دن دور نہیں کہ وہی لوگ جو آج احمدیت کی ترقی کو ایک ناممکن چیز قرار دے رہے ہیں جب اپنی آنکھوں سے دیکھینگے که احمدیت ترقی کر گئی ہے ، احمدیت ساری دنیا پر چھا گئی ہے ، احمدیت نے روحانی لحاظ سے ایک انقلاب عظیم پیدا کر دیا ہے تو وہی لوگ کہیں گے احمدیت کی کامیابی اور اس کی فتح کوئی معجزہ نہیں۔اگما مدربت فتحیاب نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔اس وقت یورپ اتنا مضمحل ہو چکا تھا۔اس وقت انسانی دماغ اتنا پراگندہ ہو چکا تھا۔اس وقت سائنس اپنی حد بندیوں کو توڑ کر اسی طرح کا ایک فلسفہ بن چکی تھی کہ اگر احمدیت نے فتح پائی تو یہ کوئی معجزہ نہیں۔اس وقت کے حالات ہی اس فتح کو پیدا کر رہے تھے۔پس یہ بیج جو ہم بو رہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا میں پھیل کر رہے گا۔ہمیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ بیج پھیل جائے گا۔ہمیں یہ کہتے کی بھی ضرورت نہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ بیچ کبھی ضائع نہیں ہوگا۔ہم خدا کی طرف سے مانتے ہیں اور اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ یہ بیج ایسا ہے جس میں سے ایک دن ایسا تناور درخت پیدا ہونے والا