تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 472
کیس کے متعلق ہونا تھی وہ تو مسلم لیگ کی لاہور کی قیادت کے ذقتے تھی۔میں اگر قائد اعظم کی خدمت میں کچھ گزارش بھی کروں تو وہ ایک رنگ کا شکوہ ہوگئی جو اُن کی پریشانی کا موجب ہو گی۔مجھے تو اس سے کچھ مدد مل نہیں سکے گی۔میں نماز سے فارغ ہوا تو معلوم ہوا جناب خواجہ عبد الرحیم صاحب تشریف لائے ہیں۔جناب خواجہ صاح ان دنوں کمشنر راولپنڈی تھے لیکن لاہور میں پناہ گزینوں کے استقبال اور ان کی خبر گیری کا انصرام ان کے سپرد تھا۔ان کا دفتر میری قیام گاہ کے مقابل کے بنگلے کے سامنے دو خیموں میں تھا۔جناب خواجہ صاحب نے فرمایا۔تمہارا وقت بہت قیمتی ہے۔میں زیادہ وقت نہیں لینا چاہتا۔ایک تو میں یہ کاغذات لایا ہوں۔میں کچھ عرصے سے اپنے طور پچہ سرکاری ریکارڈ میں سے دیہات ، تھانہ جات ، تحصیلوں اور اضلاع کے فرقہ وارانہ آبادی کے اعداد و شمار جمع کرنے کی طرف متوجہ تھا۔یہ تمام صوبے کی آبادی کے نقشہ جات ہیں ممکن ہے تمہیں کیس کی تیاری میں ان سے کچھ مدد مل سکے۔دوسرے اگر تمہیں کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو میرے اختیار اور میں میں جو کچھ ہوگا میں حاضر ہوں میرا دفتر سامنے ہی ہے اور یہ میرا ٹیلیفون نمبر ہے میں نے خواجہ صاحب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور وہ تشریف لے گئے میرا دل اللہ تعالیٰ کے شکر سے لبریچہ ہو گیا اور میں نے یوں محسوس کیا کہ احسن بنادر و رحیم نے میری بیکسی پر رحم کی نظر ڈالی اور اپنی طرف سے ایک بے بہا خزانہ مجھے عطا فرمایا۔میرے دل کی ڈھارس بندھی کہ جس قادر ہستی نے چند لمحوں کے اندر غیب سے اس قدر قیمتی مواد مجھے عطا فرمایا ہے جس کے بغیر میں ایک قدم بھی اُٹھا نہیں سکتا تھا وہ ضرور بقیہ در اصل میں بھی میری دستگیری فرمائے گا اور اپنی رحمت سے مجھے فہم اور توفیق عطا فرمائے گا۔ساتھ ہی چار وکلاء صاحبان تشریف لے آئے۔جناب صاحبزادہ نصرت علی صاحب اور جناب شیخ نثار احمد صاحب مشگیری سے۔جناب سید محمد شاہ صاحب پاک پٹن سے اور جناب چوہدری علی اکبر صاحب ہوشیار پور سے اور فرمایا ہم تمہارے ساتھ شریک کار ہوں گے۔جو خدمت بچا ہو ہم سے لو۔یہ مزید فضل اللہ تعالے کا ہوا کہ اس نے بھار یا اخلاص مستعد کام کرنے والوں کے دل میں تحریک کی کہ وہ میرے ساتھ آکر شامل ہوں۔اور میرے مشیر اور معاون ہوں۔لاہور کے وکلاء میں سے جناب احمد سعید صاحب کرمانی وقتاً فوقتاً تشریف لاتے رہے اور جس کام کے لئے ان کی خدمت میں گزارش کی جاتی اس کی طرف توجہ فرماتے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو دنیا اور آخرت میں اپنی رحمت سے وافر حصہ عطا فرمائے۔آمین۔