تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 470 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 470

۴۵۸ ہوگا۔اس کیلئے سواری کی ضرورت بے شک ہوگی، اس کا جو بھی مناسب انتظام ہو آپ فرما دیں۔اس کے علاوہ مجھے کسی سواری کی ضرورت نہیں۔جہانتک مجھے یاد پڑتا ہے یہ سوموار کی شام تھی۔منگل کی صبح اور بجے ہم سر سیرل ریڈ کلف کی خدمت میں حاضر ہو گئے کشن کے اراکین جناب خانیہا در شیخ دین محمد صاحب، جناب مسٹر محمد منیر صاحب، جناب لالہ مہمند چند مہاجن صاحب اور جناب سردار تیجا سنگھ صاحب بھی موجود تھے۔سر سیرل نے کمشن کا پروگرام یہ بتایا کہ سب فریق آئندہ جمعہ کی دو پہر تک اپنے تحریری بیان داخل کر دیں۔آئندہ سوموار کو کشن زبانی بحث کی سماعت شروع کرے گا میں خود شماست میں شریک نہیں ہوں گا کیونکہ اگر کشن بالاتفاق یا کثرت رائے سے بعد بندی کر دے تو میری طرف سے کسی دخل اندازی کی ضرورت نہیں ہوگی۔میرا کام صرف اس صورت میں فیصلہ دیتا ہے کہ کشن کے اراکین کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکیں نہ بالاتفاق نہ کثرت رائے سے۔لیکن کمشن کے روبرو جو کچھ بیان کیا جائیگا۔اس کی تفصیلی رپورٹ ہر روز مجھے بھیج دی جایا کرے گی۔یہ پروگرام بھی میرے لئے پریشانی کا باعث تھا مینگل کی دو پہر ہو چکی تھی اور تحریر کی بیانات جمعہ کی دو پہر تک داخل کئے جاتے تھے۔مجھے اتنا بھی معلوم نہیں تھا۔کہ میرے ساتھ کون وکلا صاحبان کام کریں گے۔آیا انہوں نے تحریری بیان تیار کر لیا ہے یا کس حد تک تیار کیا ہے۔مجھے بحث کی تیاری کے لئے کیا کرنا ہو گا ؟ اس تیاری کے لئے میرے رفقاء کہاں تک میری مدد کر سکیں گے ؟ مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ہماری طرف سے کشن کے روبہ و کیا ادعا پیش ہونا چاہیے۔میں اب بہت بیتابی سے ۲ بجے سہ پہر کا منتظر تھا کہ اپنے رفقاء اور مشیران سے مل کر ان سب امور کے متعلق تفاصیل معلوم کروں۔اور ہم سب مستعدی سے اپنے اپنے کام کے پیچھے لگ بھائیں۔اول تو جو کچھ بقیہ کام تحریری بیان کی تکمیل کے لئے ضروری ہو اُسے سرانجام دیا جائے اور پھر بحث کی تیاری کی جائے۔میں وقت مقررہ پر ممدوٹ والا میں حاضر ہو گیا۔وکلاء اصحاب کی تو کوئی کمی نہیں تھی۔اکثر اصحاب کے ساتھ میں اپنی پریکٹس کے زمانے میں کام کر چکا تھا اور انہیں اچھی طرح سے جانتا تھا۔بعض ان میں سے برسوں میرے سینئر تھے۔ان کے علاوہ بھی بعض کے ساتھ میری جان پہچان تھی۔یہ اجتماع محمد روی ولا کے گول کمرے میں تھا اور مجھے کسی قدر حیرت ہوئی کہ اتنی تعداد میں قانون دان اصحاب کو کیوں جمع کیا گیا ہے۔میں نے سب صاحبان کے ساتھ مصافحہ کرنے کے بعد کہا۔صاحبان آپ میں سے کون کون صاحب اس کیس میں میرے رفیق کار ہیں ؟ اس پر جناب ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین صاحب نے فرما یا کس کیس میں