تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 469 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 469

۴۵۷ ہو سکتی لیکن وہ مجھے جانتے نہیں تھے اس لئے میری نیت یا ارادے کے متعلق کوئی قیاس نہیں کر سکتے تھے۔پھر بھی ان کا مجھے ملاقات کے لئے وقت دینا کم سے کم یہ ظاہر کرتا تھا کہ انہیں اپنے پر ضرور اعتماد ہے جو میرے لئے باعث اطمینان تھا۔چنانچہ میں حاضر خدمت ہوا گفتگو با لکل سرسری تھی۔اپنے پروگرام کے متعلق اتنا فرمایا کہ میں بجلد روانہ ہونے والا ہوں۔لیکن جہانتک میں اندازہ کر سکا اُن کی طبیعت پر اُن کے فرائض کی اہمیت اور ان کے سرانجام دینے کے متعلق کسی قسم کے شوق یا جوش کا تاثر نہیں تھا ئیں اُن کی ملاقات کے لئے پریشان لیکن کچھ اطمینان حاصل کرنے کی توقع میں گیا اور پریشان تر واپس آیا۔لندن میں کم سے کم عرصہ ٹھہرنے کے بعد میں واپس روانہ ہو گیا اور کراچی سے سیدھا لاہور گیا میں اپنے اندازے سے ایک دن قبل لاہور پہنچا سٹیشن پر اصحاب کرام کا بہت ہجوم تھا۔جناب نواب صاحب ممدوٹ سے بے سُن کر کہ SIR CYRIL RADCLIFFE لاہور پہنچ چکے ہیں اور دوسری صبح گیارہ بجے فریقین کے پیشن گوکہ وکلاء کو طلب فرمایا ہے۔بحیرت اور پریشانی ہوئی ساتھ ہی جناب نواب صاحب نے فرمایا۔کل ۲ بجے بعد دو پہر میرے مکان پہ تمہاری ملاقات وکلاء کے ساتھ ہوگی۔اس سے مجھے کچھ ڈھارس ہوئی کہ گو وقت تھوڑا ہے۔مجھے اور تو کوئی کام ہے نہیں۔وکلاء کے ساتھ متواتر مشورے کا پروگرام طے کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل اور صبح شام تیاری میں صرف کر کے اور اس کی عطا کردہ توفیق سے بحث کے شروع ہونے تک کیس کا ڈھانچہ تیار ہو جائے گا۔نواب صاحب نے ارشاد فرمایا۔تمہارا قیام تو میرے ان ہی ہوگا ؟ میں نے گذارش کی میں اپنے دیرینہ کو مفرما جناب سرسید مراتب علی صاحب کے ہاں ٹھہرنے کا انتظام کر چکا ہوں۔ان کا مکان آپ کے دولتکدے سے بہت قریب ہی ہے ( اس گفتگو کے دوران میں ہم سٹیشن سے باہر نکل رہے تھے جناب نواب صاحب میری بائیں جانب کھتے اور جناب ملک سر فیروز خان نون صاحب میرے دائیں ہاتھ پر تھے جناب ملک صاحب نے جناب نواب صاحب کا آخری جملہ سنتے ہی جھک کر میرے کان میں کہا ان کے ہاں نہ ٹھہرتا۔ان کا مکان تو ریلوے جنکشن کی طرح ہر وقت کچھ مہجوم رہتا ہے۔تمہیں کام کی نظر توجہ کرنا دشوار ہو گا اور بالکل یکسوئی حاصل نہیں ہوگی۔میں نے جو گزارش نواب صاحب کی خدمت میں کی تھی جناب ملک صاحب سے دوہرا دی۔ان کا اطمینان ہو گیا) پھر نواب صاحب نے فرمایا میرے پاس دو کاریں ہیں۔بڑی کار میں تمہارے استعمال کے لئے تمہاری جائے قیام پر بھیج دوں گا۔میں نے گذارش کی نواب صاحب میں یہاں کام کرنے کے لئے آیا ہوں سیر کرنے نہیں آیا۔اپنے کام کے متعلق جو آنا جانا