تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 425 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 425

۴۱۳ گورداسپور میں جو زبان بولی جاتی ہے جہاں وہ لاہور ، سیالکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں مثلا شیخو پوره اور گجرانوالہ کی زبان سے بہت ملتی ہے وہاں یہ اس زبان کے مشابہ نہیں ہے جو مشرقی اضلاع میں بولی جاتی ہے۔اس زبان کے بولنے والے لوگوں کی اکثریت چونکہ مغربی پنجاب میں رہے گی اس لئے گورداسپور کے مسلمان بھی اسی طرف سجانے بھا ئیں آخر میں ہم قدرتی حدود کی خوبیوں اور نقائص کے متعلق کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں۔جہاں وہ قدرتی روک کا کام دیتی ہیں اور ان کا تحفظ آسانی سے ہو سکتا ہے۔تجربہ یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ اکثر کئی قسم کے تکلیف دہ تنازعات کا دائمی موجب بھی بن جاتی ہیں۔مثال کے طور پر جہاں کہیں دریا دو ملکوں کے درمیان حد فاصل ہوتا ہے تو جب بھی اس میں طغیانی دیہاتی علاقہ کو متاثر کرتی ہے یا یه اپنا راستہ بدل لیتا ہے۔متاثرہ علاقے کی ملکیت کے متعلق جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔اسی طرح جب مقامی بیند تعمیر کرنے کا سوال در پیش ہو تو پھر بھی بڑی دقت کا سامنا ہوتا ہے۔علاوہ ازیں ماہی گیری اور جہاز رانی سے متعلقہ حقوق کے جھگڑوں کا ایک سلسلہ لامتناہی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔اس لئے ہم یہ سفارش کرتے ہیں کہ اگر کہیں دریا کو حد فاصل بنانے کا فیصلہ ہو تو لمبائی کی بجائے اس کی تقسیم چوڑائی کے اعتبار سے ہونی چاہیے اس طرح سے اس قسم کے جھگڑوں کے مواقع میں بہت حد تک کمی ہو جائے گی۔آخر میں ہم خدا تعالیٰ سے دست بدعائیں کہ وہ کمیشن کے ممبروں کی رہنمائی فرمائے اور انہیں ایسے فیصلے کی توفیق دے جس سے تمام متعلقہ علاقوں کی آبادی کے تمام عناصر مطمئن ہوسکیں اور ساتھ ہی ہماری یہ بھی دُعا ہے کہ خدا وند کریم ہمارے سمیت ان تمام لوگوں کی بھی رہنمائی فرمائے جو اپنے خیالات کو کمیشن کے سامنے رکھ کر اس کی مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔خدا کرے کہ اس بحران میں ہمارا مقصد قیام امن ، خدمت خلق اور اللہ تعالے کی خوشنودی ہو۔-۱- مرزا بشیر احمد ایم۔اسے ناظر اعلی جماعت احمدیہ قادیان - عبدالرحیم درد ایم اے سابق امام مسجد لنڈن ناظر تعلیم و تربیت جماعت احمدیہ قادیان -۳- مرزا عزیز احمد ایم۔اسے ناظر دعوت و تبلیغ جماعت احمدیہ قادیان ن ۴- سید زین العابدین ولی الله شاه سابق پر تیرا یار نامور ادارات الحمید قارتا