تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 403 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 403

۳۹۱ باؤنڈری کمیشن کے سامنے پیش کرے۔پیشتر اس کے کہ ہم ان خاص امور پر روشنی ڈالیں میں سے ہماری جماعت کی اس کے مرکز کے ضلع گورداسپور میں واقع ہونے کی وجہ سے واسطہ پڑا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کمیشن کے سامنے بعض بہت یادی امور رکھیں جن کا تعلق ان مطالبات سے ہے جو ہم پیش کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا یقین ہے کہ کمشن کا یہ فرض ہے کہ وہ علاقہ جات کو پنجاب کی مذہبی آبادی پر تقسیم کرے۔اس کا یہ کام نہیں کہ وہ صوبے کو سیاسی یا اقتصادی اعتبار سے تقسیم کرنے کی کوشش کرے۔اگر ایسا ہوتا تو کشن کی ہدایات میں قدرتی حدود اور اقتصادی وسائل پر خاص زور دیا جانا چاہیے تھا یا پھر انتظامی لحاظ سے جو ملک کے حصے ہو سکتے ہیں ان کو مد نظر رکھا جاتا۔لیکن نہ ہی اس عارضی تقسیم میں جو ہو چکی ہے اور نہ ہی کمشن کے فرائض میں سوائے آبادی کے کسی اور بنیادی امرکا ذکر ہے۔عارضی تقسیم میں تقسیم کی حد بندی ضلع کو قرار دیا گیا ہے بعین اصلاح میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ان کو مغربی پنجاب میں اور جن میں غیر مسلموں کی اکثریت ہے۔ان کو مشرقی پنجاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔اگر انتظامی امور کا لحاظ رکھا جاتا تو امرتسر کا ضلع مغربی پنجاب میں شامل ہونا چاہئے تھا۔لیکن اس عارضی تقسیم میں بیاس کے بائیں جانب صرف امرت سر کا ضلع ہی ایسا ہے جو مشرقی پنجاب میں شامل کیا گیا ہے حالانکہ انتظا می لحاظ سے اگر تقسیم ہوتا تو قدرتی معدود مثلاً دریاؤں اور پہاڑوں کو مخاص اہمیت دی جاتی۔اسی طرح اگر اقتصادی امور کو تقسیم میں مدنظر رکھا جاتا تو پھر کانگڑہ کا ضلع مغربی پنجاب میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ ذرائع نقل و حمل کے لحاظ سے کانگڑہ ریلوے لائن کے ذریعہ مغربی پنجاب سے ملحق ہے۔اور تجارتی لحاظ سے بھی، اس کا تعلق مغربی پنجاب سے ہے۔مگر اس حقیقت کے پیش نظر کہ امر تسر اور کانگڑھ کے اضلاع امرتسر مشرقی پنجاب میں شامل کئے گئے ہیں یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ پنجاب کی تقسیم کا بنیادی اصول صرف آبادی ہی کو قرار دیا گیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ کمیشن کے دائرہ عمل میں دیگر امور" کے الفاظ آتے ہیں۔لیکن ہم دیگر امور" ظاہر ہے کہ آبادی سے کم مرتبہ پر اور اس کے تحت میں یہ کوئی متوازی یا دوسرا بنیادی اصول نہیں ہے۔بلکہ پہلے اصول کے ضمنیات میں ہی شامل ہے۔یہ " دیگر امور اسی وقت متعلقہ امور اور دیئے جا سکتے ہیں جبکہ مسلم اور غیر مسلم آبادی بالکل برا بر ہو یا جبکہ ایک فریق کی آبادی کا تننسل دوسرے فریق کی آبادی کے تھوڑے سے رتھے کے بیچ میں آنے کی وجہ سے ٹوٹ جائے اور جبکہ یہ روکاوٹ ایک آبادی کے تسلسل میں دوسری آبادی کی