تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 238
۲۳۲ لوگ اور لیڈر ہیں تو مسٹر گرین نے کہا جب تک آپ کسی انگریزی ترجمہ کو صحیح اور مستند نہیں مان لیتے میں مباحثہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔میں نے کہا یہ تو مجھے شخصی ہیں۔میں ان کو صحیح مانتا ہوں لیکن اگر کسی جگہ میں سمجھوں کہ ترجمہ صحیح نہیں کیا گیا اور عربی زبان کی رُو سے اس کی غلطی ثابت کم دوں تو مجھے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔انجیل کے موجودہ تراجم جو کہ سوسائٹیوں کی طرف سے شائع کئے گئے ہیں۔ان کے بعض الفاظ کے ترجمے کے متعلق آپ خود کہتے رہے ہیں کہ اصل یونانی لفظ یہ ہے اور اس کا صحیح ترجمہ یوں ہے۔جب آپ سوسائٹیوں کے مستند ترجمے کی غلطی نکالنے کا حق رکھتے ہیں تو مجھے یہ کیوں حق نہیں کہ کسی ایک شخص کے ترجمہ میں گر کوئی غلطی ہو تو وہ ظاہر نہ کروں۔حاضرین سمجھ گئے کہ مسٹر گرین مباحثہ نہیں کر سکتے " سوسائٹی ” فار دی سٹڈی آف ریلیجینز کے سہ ماہی رسالہ "ریجنز نے ہائیڈ پارک مباحثات کا ذکر ان الفاظ میں کیا :- "The Imam of the London Mosque has come of open debates in London joste arena cently and is very energetic in presenting his faith to Cristian opponents۔” یعنی تھوڑے عرصہ سے مسجد لنڈن کے امام لندن میں پبلک مباحثات کے میدان میں نکلے ہیں اور اپنے مذہب کو اپنے عیسائی مخالفوں کے سامنے پورے زور اور قوت و جوش سے پیش کرتے ہیں پھر لکھا :- " The Imam is very skilful in presenting and quotes liberally from the his Cade Bible۔یعنی امام اپنی بات کو پیش کرنے میں خوب ماہر میں اور کثرت سے بائبل کے بھی حوالے پیش کرتے ہیں۔ه و نگه "الفضل" در اتحاد اکتوبر میشی صفحه ۲- کالم ۰۲