تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 199
۱۹۳ مصروف ہو جانا چاہیے۔اس اجمال کی تفصیل سیدنا المصلح الموعود ہی کے الفاظ مبارک میں درج ذیل کی بھاتی ہے۔حضور نے جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : بالکل ممکن ہے اگر فاتح مغربی اقوام جو منی اور جاپان سے اچھوتوں والا سلوک کریں۔تو گو جر منی اور جاپان سے یہ قومیں ذلت نہ اُٹھائیں مگر اس ظلم کے نتیجہ میں اللہ تعالے بعض اور قومیں کھڑی کر دے جن کا مقابلہ ان کے لئے آسان نہ ہو۔پس دنیا پھر خدانخواستہ ایک غلطی کرنے والی ہے۔پھر مندا نخواستہ ایک فلم کا بیج بونے والی ہے۔پھر ایک ایسی حرکت کرنے والی ہے جس کا نتیجہ کبھی اچھا پیدا نہیں ہو سکتا اور ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اس غلطی سے حاکم اقوام کو بچائے۔اور دوسری طرف ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا کو اس غلطی سے آگاہ کریں۔اور تبلیغ اسلام کے متعلق زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔اس جنگ کے بعد کم سے کم دو ملک ایسے تیار ہو جائیں گے جو ہماری باتوں پر سنجیدگی اور متانت کے ساتھ غور کریں گے یعنی جرمنی اور جاپان۔یہ دو ملک ایسے ہیں جو ہماری باتیں سننے کے لئے تیار ہو جائیں گے خصوصاً جر منی ایک ایسا ملک ہے جو اس لحاظ سے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ہم ان لوگوں کے پاس پہنچیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ دیکھو عیسائیت کتنی ناکام رہی کہ عیسائیت کی قریباً دو ہزار سالہ غلامی کے بعد بھی تم غلام کے غلام رہے اور غلام بھی ایسے جن کی مثال سوائے پرانے زمانہ کے اور کہیں نظر نہیں آسکتی۔اس وقت ان کے دل اسلام کی طرف راغب ہوں گے اور ان کے اندر یہ احساس پیدا ہوگا کہ آؤ ہم عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام پر غور کریں اور دیکھیں کہ اس نے ہمارے دکھوں کا کیا علاج تجویز کیا ہوا ہے۔پس وہ وقت آنے والا ہے جب جرمنی اور جاپان دونوں کے سامنے ہمیں عیسائیت کی ناکامی اور اسلامی اصول کی برتری کو نمایاں طور پر پیش کرنا پڑے گا۔اسی طرح انگلستان اور امریکہ اور روس کے سمجھ دار طبقہ کو اور کوئی ملک ایسے کجھ دارطبقہ سے خالی نہیں ہوتا، اسلام کی تعلیم کی برتری بتا سکیں گے۔مگر یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ہماری طاقت منظم ہو ، جب ہماری جنت کے تمام افراد زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے کے لئے تیار ہوں جب کثرت سے مبلغین ہمارے پاس موجود ہوں اور جب ان متقین کے لئے ہر قسم کے سامان ہمیں میسر ہوں۔اس طرح یہ کام اسی وقت ہو سکتا ہے جب جماعت کے تمام نوجوان پورے طور پر منتظم ہوں اور کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ ہو جو