تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 197 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 197

191 اس سکیم کے مطابق حضرت سید نا الصلح الموعود نے اس کتاب کے مختلف ابواب پر وفیسر ناصرالدین عبد اللہ صاحب، تہاشہ محمد عمر صاحب اور مباشر فضل حسین صاحب میں بغرض بہو اب تقسیم فرما دیے بلے چودھویں باب کی نسبت حضور نے فیصلہ فرمایا کہ اس کا جواب نو د تحریہ فرمائیں گے بلے جماعت احمدیہ کے ان سنسکرت دان علماء نے حضرت سیدنا الصلح الموعود کی ہدایت اور نگرانی میں ماہ صلح جنوری ہی میں قریباً سات آٹھ ابواب کا جواب مکمل کر لیا۔چنانچہ منصور نے وا تبلیغ / فروری سال پیش کے خطبہ جمعہ میں بتایا کہ میں نے ستیارتھ پرکاش کا جواب شائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔چنانچہ اس کا جواب قریباً سات آٹھ بابوں کا ہو پن کا ہے اور بقیہ تیار ہو رہا ہے جو نوجوان اس کام کو کر رہے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ محنت کے ساتھ کر رہے ہیں۔اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے نوجوان پیدا ہو رہے ہیں جو ہندو لڑ پھر کو اس کی اپنی زبان میں پڑھ کر غور کر سکتے ہیں۔اس کام کے لئے میں نے مولوی ناصرالدین صاحب عبداللہ اور تہاشہ محمد عمر صاحب اور تہاشہ فضل حسین صاحب کو مقرر کیا ہوا ہے۔اور یہ تینوں بہت جانفشانی سے اس کام میں لگے ہوئے ہیں اور میں سردست ایڈیٹنگ کرتا ہوں۔وہ نوٹ لکھ کر مجھے دے دیتے ہیں اور میں جمع کرکے واپس بھیج دیتا ہوں۔پھر وہ اصل مضمون لکھ کر بھیج دیتے ہیں اور مکین اُسے دیکھ لیتا ہوں۔اس میں میرا اپنا کام صرف اتناہی ہے کہ جو دلائل کمزور ہوں ان کی طرف انہیں توجہ دلا دیتا ہوں کہ یہ یہ دلائل کمزور ہیں۔یا تمہارا یہ اعتراض ان معنوں پر پڑتا ہے اور ان معنوں پر نہیں پڑتا یا یہ کہ بعض دفعہ ان کی عبارتوں میں جوش ہوتا ہے کیونکہ ستیارتھ پرکاش میں سخت سخت حملے کئے گئے ہیں اس لئے اس کا جواب دیتے وقت بجذبات کو روکنا مشکل ہوتا ہے اس لئے میں اس بات کی بھی نگرانی کرتا ہوں کہ ایسے سخت الفاظ استعمال نہ کئے بھائیں جن سے کسی کی شکنی ہو۔یا اس بات کو بھی میں مد نظر رکھتا ہوں کہ یہ کتاب آریہ سماج کی ہے۔لیکن ہمارے نوجوان بعض دفعه نا تجربہ کاری کی وجہ سے اس بات کو بھول کر کہ ہمارے مخاطب تمام ہندو نہیں بلکہ صرف آریہ سماجی ہیں مضمون زیر بحث میں سناتن دھرم کی بعض باتوں کی بھی تو دید شروع کر دیتے ہیں تو میں اس بات میں بھی ان کی نگرانی کرتا ہوں کہ وہ صرف آریہ سماج کو ہی مخاطب کریں۔اور ایسی باتوں کا له الفضل در تبلیغ فروری ۲۴ سه مش صفحه ۱ کاظم ۳ من د + یکم ضلع جنوری صرف کالم