تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 643
۶۱۵ جلسہ دہلی کے مفصل حالامت پر روشنی ڈالی۔چنانچہ فرمایا :- ہلی میں ہمارے جلسہ کے اعلان کے بعد کئی دن وہاں مختلف مقامات پر ایسے جیسے ہوتے رہے کہ احمدیوں کا یہ جلسہ نہ ہونے دیا جائے اور اشتہار بھی شائع کئے گئے بلکہ حکومت کو بھی تو بقیہ دلائی گئی کہ چونکہ اس جلسہ میں ہمارے عقائد کے خلاف باتیں ہوں گی اس لئے اشتعال پیدا ہوگا۔بہر سال وہ لوگ پہلے سے ہی ہمارے جلسہ کے خلاف جوش پیدا کر رہے تھے اور اسے خراب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔اسی نیت اور ارادہ سے مخالفین جلسہ میں آئے۔۔۔۔عزیزم مرزا ناصر احمد صاحب نے تلاوت قرآن کریم شروع کی تو ایک لفظ میں زبر کی جگہ زیر ان کے منہ سے نکل گئی۔قران الفجر کی بجائے قران الفجر کہ دیا۔لیں یہ الفاظ اُن کے منہ سے نکلنے تھے کہ یہ لوگ جو منتظر ہی تھے ایشور وغیرہ کرنے کا کوئی موقعہ مل سکے فوراً کھڑے ہو گئے اور شور مچانے لگے کہ قرآن کریم غلط پڑھا جا رہا ہے۔اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ ان کے منہ سے زبر کی بجائے زیرہ نکل گئی مگر اس پر اتنا شور مچانے کی تو کوئی وجہ نہ تھی۔اتنا کافی تھا کہ ان میں سے کوئی صاحب کھڑے ہوتے اور کہ دیتے کہ قاری صاحب قران کے لفظ پر زیر نہیں بلکہ زہرہ ہے تو ہم لوگ ان کے ممنون ہوتے۔کیونکہ قرآن کریم کے پڑھنے میں اگر کوئی غلطی کرے تو اس کی اصلات کر دینا ایک نیکی ہے۔تمام عالم اسلامی میں یہ طریق ہے کہ رمضان میں تراویح پڑھانے کے لئے جہاں حفاظ مقرر کئے جاتے ہیں وہاں سامنے بھی مقرر کئے جاتے ہیں تا اگر حافظ کوئی۔۔۔غلطی کر بجائے تو اس کی اصلاح کی جا سکے۔مگر جونہی عزیزم ناصر احمد صاحب کے منہ سے یہ لفظ نکلا یہ لوگ شور مچانے لگ گئے اور کسی طرح چپ ہونے میں نہ آتے تھے۔آخر چند تو جاناں مجبور ہو گئے کہ ان کو جلسہ گاہ سے باہر کے بل دیں۔مگر ان کی بات سننے کی بجائے ان شور مچانے والوں نے اُن پر حملہ کر دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ لڑائی شر و بع ہو گئی۔دوسری چیز یہ پیارا ہوئی کہ چونکہ الہ تعالے پہلی وانوں کا امتحان لینا چا ہتا تھا۔لاء ڈسپیکر خراب ہو گیا۔جب ہمارے بعض نوجوان ان لوگوں کو باہر رہنے لگے اور ان شورش پسندوں نے اُن میں سے بعض کو مارنا شروع کر دیا اور ان کا جواب بھی بعض احمد یوں نے دینا شروع کر دیا تو میں نے کہنا شروع کیا کہ ان سے تعرض نہ کرو۔واپس آجاؤ۔اور اگر مار پڑے تو بر داشت کرو۔اور میں حیران تھا کہ میری تاکید کے با وجو د احمدی واپس کیوں نہیں آرہے۔اس پر ایک شخص نے بتایا کہ لاؤڈ سپیکر خراب ہو گیا ہے اور آپ کی آواز ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہی۔تب