تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 639 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 639

۶۱۱ کھڑے ہو گئے جس پر ہجوم نے جلسہ گاہ کے زنانہ حصہ پر پتھر برسانا شروع کر دیئے۔اس عرصہ میں ہجوم اس قدر زیادہ ہو گیا کہ جلسہ گاہ چاروں طرف سے لوگوں سے گھر گئی۔آخر جب یہ فتنہ پرداز گروہ خواتین کے مجمع کی طرف بڑھا اور سخت خطرہ پیدا ہو گیا کہ حملہ کر دے گا تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کی حفاظت کے لئے ایک سو آدمی پہلے بائیں باقی سب بیٹھے رہیں۔اگر تم میں سے کوئی کمزور دل ہو تو وہ نہ بھائے اس کی بجائے میں جانے کے لئے تیار ہوا۔اس پر ایک معمر دوست ملک حسن محمد صاحب نے جوش سے کا پنپتے ہوئے عرض کیا حضور جب تک ہم زندہ ہیں حضور کس طرح جاسکتے ہیں۔دشمن جب ہماری ہڈیاں پیس کر رکھ دے تب حضور جاسکیں گے بین اس موقعہ پر حضور نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :- حضر امیرالمومنین کی ایمان افروز تقریر یہ لوگ جو شور چھا رہے ہیں اور گالیاں دے رہے ہیں یہ بھی میری صداقت کی ایک دلیل پیش کر رہے ہیں۔بھلا جھوٹ سے بھی کوئی ڈرتا ہے اور جھوٹ کبھی غالب آسکتا ہے ؟ لوگ ڈرتے اسی تے ہیں جس کے متعلق سمجھتے ہیں کہ حقیقی طاقت اس کے پاس ہے اور وہ غالب آجائے گا ہم وہ باتیں سننے کے لئے تیار ہیں جو یہ الگ تہذیب اور شرافت سے منائیں۔یہ ہماری باتیں سننے سے لوگوں کو روکتے ہیں۔مگر میں ان مولویوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے ہاں قادیان میں آئیں اور ہمیں اپنی باتیں تہذیب کو مدنظر رکھتے ہوئے سُنائیں۔ہم اُن کی باتیں سننے سے لوگوں کو منع نہیں کریں گے بلکہ انہیں جمع کر دیں گے اور ان علماء کا سب خرچ بھی دیں گے" اس کے بعد حضور نے ہنگامہ بپا کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس شور و شہر سے تو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔آپ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے دلوں میں اسلام کا ہے اور آپ اپنے زعم میں نہیں دشمن اسلام تصور کرتے ہوئے ہمارے سے مٹانے کے درپے ہیں۔انسان نے بہر حال ایک دن مرنا ہے کوئی پہلے مر جائے گا اور کوئی پیچھے مردگان اسر الئے آؤ ! میں ایک مفید اور صحیح طریق فیصلہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو بتا دے گا کہ ہم میں سے کو نیا فریق اپنے دلوں میں اسلام سے بھی محبت اور اس کے لئے سچا درد رکھتا ہے اور اس سے تبلیغ اسلام کو بھی بہت بڑا فائدہ پہنچے گا۔اور وہ طریق فیصلہ یہ ہے کہ آپ لوگ اپنی اپنی جماعت اور اپنے اپنے ہم خیال لوگوں میں ہے اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقت کرنے والے نوجوانوں اور تبلیغ دین کیلئے اپنی جائیدادیں اور اموال راہ خدا میں دینے والے اشخاص کا مطالبہ کریں تا کہ اس ذریعہ سے بلاد غربیہ اور اطراف و کناف ماه " " الفصل ۲ شهادت / ایمیل همایش صفحه ۱* ۱۳۳۳