تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 616
۵۸۹ انتہائی کناروں تک ہم اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔ہم لوگ چاہتے ہیں کہ آپ بھی اس سلسلہ کی حقیقت پر غور کریں اور خدا تعالیٰ کے ان نشانات سے فائدہ اُٹھائیں جو دنیا میں ظاہر ہو چکے ہیں۔اور اگر آپ لوگ ابھی اس سلسلہ کی صداقت پر غور نہیں کر سکتے تو کم سے کم خدا تعالے کا اتنا خوف اپنے دل میں ضرور پیدا کریں کہ جب اس جماعت کے افراد اسلام کی تبلیغ کے لئے نکلیں تو اُس وقت اُن کی لغت کرنے سے احتراز کریں اور سمجھ لیںکہ یہ والہ اُن پر نہیں بلکہ خدا کے دین پر ہو گا اور اس کا نقصان افراد کو نہیں بلکہ مذہب اور اسلام کو ہوگا۔اسی طرح میں اُن لوگوں سے بھی جو ابھی اسلام کی صداقت کے قائل نہیں، کہتا ہوں کہ ہم مبلغ ہیں تبلیغ ہمارا کام ہے اور یہ کام ہم نے ہمیشہ کرنا ہے خواہ کوئی ہندو ہو سکھ ہو عیسائی ہو۔یہارا فرض ہے کہ ہم اُنسے تبلیغ کریں اور اسلام کی تعلیم اس کے کانوں تک پہنچائیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ تبلیغ کرنا صرف ہمارا حق ہے۔اُن کا بھی حق ہے کہ وہ ہمیں تبلیغ کریں ہیں اس پر کوئی جگہ نہیں ہو سکتا۔لیکن اس کے مقابلہ میں یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ہماری تبلیغ پر پڑہیں نہیں۔ہم مجبور ہیں کہ ہم نمی اور پیار اور محبت سے ان کو تبلیغ کریں۔اور جب ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ خداتعات کی مرضی یہی ہے کہ لوگ اس دین کو اختیار کریں تو پھر چاہے لوگ ہمیں ماریں پیٹیں گالیاں دیں ہم مجبور ہیں کہ اُن کو اسلام کی تبلیغ کرتے پہلے بھائیں۔کسی کا بچہ کنوئیں میں گر رہا ہو تو دوسرا شخص اُسے دیکھ کو چُپ نہیں رہ سکتا۔کسی جگہ آگ لگ رہی ہو تو کوئی شخص اُس آگ کو دیکھ کر آرام سے بیٹھ نہیں۔سکتا۔پھر جبکہ ہم کو بھی اُن سے ویسی ہی محبت ہے جیسے ایک باپ کو اپنے بیٹوں سے ہوتی ہے یا بھائی کو اپنے بھائی سے ہوتی ہے۔اور جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو لوگ اسلام میں داخل نہیں وہ ایک آگ میں گرے ہوئے ہیں تو پھر ہم پورا زور لگائیں گے کہ وہ اس آگ سے بچ جائیں۔خواہ اس بعد واجب میں ہماری اپنی بھان بھی کیوں نہ پھلی بھائے۔پس تبلیغ کے لئے کوشش کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے اس فرض کو ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے لیکن آپ لوگ مت سمجھیں کہ آپ خدا کی تقدیر کو پورا ہونے سے روک سکتے ہیں بخدا کی تقدیر ایک دن پوری ہو کر رہے گی اور یہ سلسلہ تمام زمین پر پھیل جائے گا کوئی نہیں جو اس سلسلہ کو پھیلنے سے روک سکے، کہیں آسمان کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں میں زمین کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں میں گشیار پور کی ایک ایک اینٹ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ یہ سلسلہ دنیا میں پھیل کر رہے گا۔اگر لوگوں کے دل