تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 583 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 583

۵۶۲ طرف مبذول فرمائی کہ جماعت میں جلد سے جلد علماء اور علوم اسلامیہ کے ماہرین پیدا کرنے ضروری ہیں تا پہلے بزرگوں کے قائم مقام ہو سکیں اور جماعت کے لئے من حیث الجماعت اپنے علمی مقام سے گرنے کا امکان باقی نہ رہ ہے۔چنانچہ حضور نے مجلس مشاورت دیش کے دوران فرمایا :- خدا تعالے کی حقیقت پوری ہوئی اور میر صاحب وفات پا گئے۔اُن کے انتقال سے جماعت کو اس لحاظ سے شدید صدمہ پہنچا ہے کہ وہ سلسلہ کے لئے ایک نہایت مفید وجود تھے۔مگر یاد رکھو مومن بہادر ہوتا ہے اور بہادر انسان کا یہ کام نہیں ہوتا کہ جب کوئی ابتدار آئے تو وہ رونے لگ جائے یا اس پر افسوس کرنے بیٹھ جائے۔بہادر آدمی کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ فوراً اپنی غلطی کو درست کہ نا شروع کر دیتا ہے۔اور نقصان کو پورا کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے۔وہ شخص جو رونے لگ جاتا ہے مگر اپنی غلطی کی اصلاح نہیں کرتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ابتلاء کے بعد اپنے آپ کو ایسے رنگ میں تیار کرنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور با ہمت ہو جاتا ہے۔ہمارے لئے جو بلوار آئے ہیں یہ خدا تعالے کی طرف سے ایک بہت بڑا تازیانہ ہیں کہ تم کیوں ایسی حالت میں بیٹھے ہوئے ہو کہ جب کوئی شخص پہلا جاتا ہے تو تم کہتے ہو اب کیا ہوگا ؟ تم کیوں اپنے آپ کو اس حالت میں تبدیل نہیں کر لیتے کہ جب کوئی شخص مشیت ایزدی کے ماتحت فوت ہو جائے تو تمہیں ذرا بھی یہ سیکر۔محسوس نہ ہو کہ اس سلسلہ کا کام کس طرح چلے گا بلکہ تم میں سینکڑوں لوگ اس جیسا کام کرنے والے موجود ہوں۔ایک غریب شخص جس کے پاس ایک ہی کوٹ ہو۔اگر اس کا کوٹ ضائع ہو جائے تو اُسے سخت صدمہ ہوتا ہے لیکن اگر ایک امیر شخص جس کے پاس پچاس کوٹ ہوں۔اس کا اگر ایک کوٹ ضائع بھی ہو ائے تو اُسے خاص صدمہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ بھالتا ہے میرے پاس انچاس کوٹ اور موجود ہیں۔اسی طرح ہماری جماعت اگر روحانی طور پر نہایت مالدار بن جائے تو اُسے کسی شخص کی موت پر کوئی گھبراہٹ ناحق نہیں ہو سکتی۔تم اپنے آپ کو روحانی لحاظ سے مالدار بنانے کی کوشش کرو۔تم میں سینکڑوں فقیہہ ہونے چاہئیں۔تم میں سینکڑوں محدث ہونے چاہئیں۔تم میں سینکڑوں مفتیتر ہونے چاہئیں۔تم میں سینکڑوں علیم کلام کے ماہر ہونے چاہئیں۔تم میں سینکڑوں علیم اخلاق کے ماہر ہونے چاہئیں۔تم میں سینکڑوں علیم تصوف کے ماہر ہونے چاہئیں۔تم میں سیکڑوں منطق اور فلسفہ اور فقہ اور لغت کے ماہر ہونے چاہئیں ) تم میں سینکڑوں دنیا کے ہر علم کے ماہر ہونے چاہئیں۔تاکہ جب اُن سینکڑوں میں سے کوئی شخص فوت