تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 584 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 584

۵۶۳ ہو جائے تو تمہارے پاس ہر علم اور ہر فن کے ۴۹۹ عالم موجود ہوں اور تمہاری تو بجہ اس طرف پھرنے ہی نہ پائے کہ اب کیا ہو گا جو چیز ہر جگہ اور ہر زمانہ میں مل سکتی ہو اس کے کسی حصہ کے ضائع ہونے پر انسان کو صدمہ نہیں ہوتا۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسی سینکڑوں چیزیں میرے پاس موجود ہیں۔اسی طرح اگر ہم میں سے ہر شخص علوم و فنون کا ماہر ہو تو کسی کو خیال بھی نہیں آسکتا کہ فلای عالم تو مر گیا۔اب کیا ہو گا۔یہ خیال اسی وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے وجودوں کو نا در بننے دیتے ہیں اور اُن جیسے سینکڑوں نہیں ہزاروں وجود اور پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اگر ان کے نادر ہونے کا احساس بھاتا رہے جس کی سوائے اس کے اور کوئی صورت نہیں ہو سکتی کہ ان کے قائم مقام ہزاروں کی تعداد میں ہمارے اندر موجود ہوں تو کبھی بھی جماعت کو یہ خیال پیدا نہ ہو کہ فلاں شخص تو قوت ہو گیا۔اب کیا ہوگا ؟ *۔۔بیمار ہے دیکھو۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ۔تم نیکی کے میدان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔اگر ہم قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق یہ اشتیاق رکھتے کہ ہم دوسروں سے آگے بڑھ کر رہیں۔اگر ہم میں سے ہر شخص اشتیاق کی روح کو اپنے اندر قائم رکھتا تو آج ہم میں سے ہر شخص بڑے سے بڑا محدت ہوتا۔بڑے سے بڑا مفتر قرآن ہوتا۔بڑے سے بڑا عالم دین ہوتا۔اور کسی کے دل میں یہ احساس تک پیدا نہ ہوتا کہ اب جماعت کا کیا بنے گا ؟ لئے یہ خطرہ کی بات نہیں ہے کہ حضرت خلیفہ اول بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے یا مولوی عبد تکریم صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے یا مولوی برہان الدین صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے یا حافظ روشن علی صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے یا قاضی امیر سین صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے یا میر محمد اسحاق صاحب نے بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے۔بلکہ ہمارے لئے خطرہ کی بات یہ ہے کہ جماعت کسی وقت بحیثیت جماعت مر جائے اور ایک عالم کی جگہ دوسرا عالم ہمیں اپنی جماعت میں دکھائی نہ دے " لے اس پانچویں تحریک کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور سیرت الصلح المورونی اله تعالی عنہ کی خصوصی توجہ نئے اور نوجوان علماء کی ایک کثیر تعداد پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں سلسلہ میں پیدا شدہ مخلا کو پُر کرنے میں بھاری مدد ملی۔سے رپورٹ مجلس مشاورت رش صفر ۱۷۴ تا ۱۰۸ ۲۱۹۴۴